उर्दू

“حکومتی اسکیموں کے ذریعے غربت کا خاتمہ” کے موضوع پر  NVK  نے کی ورکشاپ

نئی دہلی : (ناگرک وکاس کیندر  کی جانب سے “حکومتی اسکیموں کے ذریعے غربت کا خاتمہ” تھا،  کے عنوان پر مہاراشٹر کے کوکن میں ایک ورکشاپ ہوئی جس میں 70 سے زائد شرکاء نے شرکت کی۔  پروگرام میں کمیونٹی کے افراد، ورکنگ کمیٹی کے اراکین اور سرکاری حکام نے غربت کے خاتمے کے لئے حکومتی اسکیموں کے مؤثر نفاذ پر تعمیری گفتگو کی۔
ناگرک وکاس کیندر کے نیشنل کو آرڈینیٹر کاشف عبداللہ نے بتایا
“ورکشاپ کو تین اہم سیشنز میں تقسیم کیا گیا تھا.
  پہلے سیشن میں مقامی رہنماؤں نے کمیونٹی کی سطح پر درپیش چیلنجز پر روشنی ڈالی۔ مقررین نے حکومتی اسکیموں کے بہتر نفاذ اور عوامی آگاہی کی ضرورت پر زور دیا اور عمل کو آسان بنانے کے لئے تجاویز پیش کیں تاکہ مستحق طبقے تک اس کا فائدہ پہنچ سکے۔

دوسرے سیشن میں جاری حکومتی اسکیموں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ورکنگ کمیٹی کے اراکین نے موجودہ خامیوں کی نشاندہی کی اور اسکیموں کو مزید قابل رسائی اور مؤثر بنانے کے لئے تجاویز پیش کیں۔ انہوں نے اسکیموں کی مستقل نگرانی اور فیڈبیک کے طریقہ کار کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ “اختتامی سیشن میں سرکاری حکام نے غربت کے خاتمے کے لئے پالیسی چیلنجز پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے مستقبل کی حکمت عملیوں پر گفتگو کی تاکہ غربت کے خاتمے کے پروگراموں کی رسائی اور مؤثریت کو بڑھایا جا سکے اور پسماندہ طبقات کے لئے دیرپا ترقی کو یقینی بنایا جا سکے” ۔

ورکشاپ نے تمام متعلقہ فریقوں کو خیالات کے تبادلے، چیلنجز کے حل، اور حکومتی اقدامات کے ذریعے غربت کے خاتمے کے قابل عمل حل پیش کرنے کے لیے ایک اہم
پلیٹ فارم فراہم کیا۔