उर्दू

اردو اکیڈمی دہلی نے صحافی اشرف علی بستوی کی کتاب “کارپوریٹ میڈیا ایک جائزہ” کو ایوارڈ کے لیے منتخب کیا


نئی دہلی: اردو اکیڈمی دہلی کی جانب سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں صحافی اشرف علی بستوی کی کتاب “کارپوریٹ میڈیا – ایک جائزہ” کو دوسرے نمبر کے ایوارڈ کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔
“کارپوریٹ میڈیا – ایک جائزہ” گزشتہ دہائی میں قومی و بین الاقوامی میڈیا کے غیر منصفانہ رویے کا ایک اہم دستاویز ہے۔ یہ کتاب 2022 میں منظر عام پر آئی تھی. یہ کتاب ملت اسلامیہ ہند کو میڈیا کی اہمیت کا حقیقی ادراک کرانے کی ایک کوشش ہے۔ اس میں میڈیا کی زیادتیوں پر معاشرے، خصوصاً مسلم معاشرے کے رویے کو اجاگر کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی عالمی سطح پر کارپوریٹ میڈیا کی سازشوں اور ان کے انسانی معاشرے پر مضر اثرات کو بھی تفصیل سے بیان کیا گیا ہے۔ کتاب میں یہ کوشش کی گئی ہے کہ میڈیا کی طاقت اور اس کے منفی اثرات کو واضح طور پر سامنے لایا جائے۔
اشرف علی بستوی دہلی میں مقیم صحافی ہیں۔ انہوں نے مختلف قومی و بین الاقوامی اخبارات اور رسائل کے لیے خدمات انجام دی ہیں۔ وہ نیوز پورٹل “ایشیا ٹائمز” کے چیف ایڈیٹر ہیں۔
اشرف بستوی کو صحافتی اور ادبی حلقوں میں مبارکباد دی ہے ۔