उर्दू

ہیپی ٹو ہیلپ فاؤنڈیشن کی جانب سے ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن ڈاکٹر  بی۔ بی۔  چوہان صاحب کا پرتپاک استقبال

اورنگ آباد: ڈویژنل ڈپٹی ڈائرکٹر آف ایجوکیشن کے عہدے پر ترقی دے کرمہاراشٹر اسٹیٹ سیکنڈری اینڈ ہائر سیکنڈری ڈویژنل بورڈ آف ایجوکیشن کے چیئرمین کے طور پر انیل سابلے سر کے انتخاب پر، ناسک ڈویژن کے ڈویژنل ایجوکیشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر ہمارے رہنما، علمی شخصیت ڈاکٹر بی۔  بی۔  چوہان صاحب نے جمعرات کو ڈپٹی ڈائریکٹر آف ایجوکیشن کے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔  اسی مناسبت سے آج ہیپی ٹو ہیلپ فاؤنڈیشن کے بانی صدر شیخ عبدالرحیم سر  ڈپی ڈائریکٹر آف ایجوکیشن آفیس جاکر محترم ڈاکٹر بی۔  بی چوہان صاحب کا روایت کے مطابق کتاب، شال اور گلدستہ دے کر پرتپاک استقبال کیا اور مبارکباد بھی پیش کی اور مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ساتھ ہی ساتھ تعلیمی گفتگو اور ہپپی ٹو ہیلپ فاؤنڈیشن کی کارکردگی کا تفصیل سے جائزہ پیش کیا۔