उर्दू

آئی ایس ٹی سی جامعہ نگر میں فوڈ اینڈ بیوریج ایسوسی ایٹ کی پہلی ورکشاب مکمل

ہاسپٹیلیٹی کی تیزی سے ترقی کرتی صنعت میں روزگار کے بہت مواقع ہیں/ نور محمد

نئی دہلی: انویٹیشن اینڈ اسکل ٹریننگ سینٹر جامعہ نگر نے، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف نیچرل ریسورس مینجمنٹ کے اشتراک جاری پہلے بیچ کی فوڈ اینڈ بیوریج ایسوسی ایٹ ورکشاپ کی تکمیل کا اعلان کیا ہے۔ یہ جائزہ 30 شرکاء کے گروپ کے لیے کیا گیا تھا ۔
ٹورزم اینڈ ہاسپٹیلیٹی اسکل کونسل کے دو نمائندے، جو وزارتِ سیاحت و ہاسپٹیلیٹی کے تحت کام کرتے ہیں، ISTC کے جامعہ نگر کیمپس پہونچ کر ٹریننگ کے شرکاء کا تحریری امتحان، زبانی انٹرویو، اور گروپ ڈسکشن کے ذریعے جائزہ لیا اور انہیں کامیاب قرار دیا ۔
طلباء کو عملی زندگی میں کامیاب بنانے کے لیے، ISTC تربیت کے ساتھ ساتھ ملازمت حاصل کرنے میں بھی مدد فراہم کر رہا ہے۔ پہلے بیچ کے چھ طلباء کو ہوٹل مینجمنٹ سیکٹر میں انٹرویو کے لیے منتخب کیا گیا ہے، جو انہیں روشن مواقع فراہم کرے گا۔
آئ ایس ٹی سی کے پروگرام ہیڈ نور محمد نے کہا یہ ورک شاپ ہمارے مشن میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، جس کا مقصد نوجوانوں کو ہاسپٹیلیٹی کی تیزی سے ترقی کرتی ہوئی صنعت میں روزگار کے قابل مہارتوں سے لیس کرنا ہے۔