آگرہ ۔ مسجد نہر والی کے خطیب محمد اقبال نے آج خطبہ جمعہ میں عبادت گاہوں کے تعلق سے بات کی ، انھوں نے کہا کہ آج کل جو یہ ماحول بن گیا ہے کہ مسجد کے سامنے سے ہی اپنے دھارمک جلوس کو نکالنا ہے اور کچھ دیر وہاں روک کر اپنے من کو تسلی دے کر ہی آگے بڑھنا ہے ، تو مجھے اپنے ہم وطنوں سے یہ گزارش کرنا ہے کہ اگر آپ کو مسجد سے محبت ہے تو ہم آپ کو دعوت دیتے ہیں کہ آپ مسجد کے اندر تشریف لائیں ، ہم آپ کا استقبال کریں گے ، دین اسلام میں ہر کسی کی عبادت گاہ کا احترام کیا گیا ہے ، اسلام میں کسی بھی قوم کی عبادت گاہ کی بے حرمتی کی اجازت نہیں ہے ، ابو داؤد کی حدیث نمبر ۳۰۴۱ میں بتایا گیا ہے کہ رسول اللہ نے نجران کے عیسائیوں سے جو معاہدہ کیا اس میں ایک دفعہ یہ بھی تھی کہ نہ کوئی چرچ منہدم کیا جاے گا اور نہ کسی مذہبی رہنما کو نکالا جاے گا ، رسول اللہ نے مذہبی جذبات کی رعایت اور عبادت گاہوں کے احترام کا ہمیشہ دھیان رکھا ، ایک بہت بڑی مثال اور بھی موجود ہے ، کہ رسول اللہ کی بعثت سے قریب دو ڈھائی سو سال پہلے سے لیکر اور رسول اللہ کی بعثت کے اکیس سال بعد تک یہ توحید کا مرکز “ بت کدہ “ بنا رہا ، لیکن رسول اللہ نے کبھی اس گھر کی بے حرمتی نہیں کی بلکہ آپ نے مکہ فتح ہونے تک انتظار کیا، پھر آپ نے خانہ کعبہ کو صرف بتوں سے پا ک صاف کیا ، تعمیر جو تھی وہ ہی رہی ، اور آج بھی وہ ہی ہے ، حالانکہ اس کی تعمیر ابراہیم علیہ السلام کے دور سے تھوڑا الگ تھی ، پھر بھی اس کی توقیر و اکرام میں کوئی کمی روا نہیں رکھی گئی ، اس سے اندازہ کیا جاسکتا ہے کہ اسلام کی نگاہ میں عبادت گاہیں کس قدر قابل احترام اور لائق رعایت ہیں ، اس لیے ہر ایک کو ایک دوسرے کی عبادت گاہوں کا احترام کرنا چاہیے ، سب کے یہاں یہ ہی تعلیم ہے ، اس پر عمل بھی ہو ہم اس کی امید کرتے ہیں ۔ اللہ ہمیں اس کی توفیق عطا فرماے، آمین ۔
اسلام میں کسی بھی قوم کی عبادت گاہ کی بے حرمتی کی اجازت نہیں ؛محمد اقبال
October 25, 20240
Related Articles
June 9, 20240
الشفا ہاسپٹل جامعہ نگر میں بلڈ ڈونیشن کیمپ 11 جون کو
زندگیاں بچانے کے لیے نوجوان آگے آئیں / ڈاکٹر عارف ندوی
نئی دہلی । کہا جاتا ہے کسی انسان کی زندگی بچانا پوری انسانیت کو بچانے جیسا ہے ۔ "آئیے زندگیوں کو بچانے والوں میں شامل ہوں" یہ نعر
Read More
October 27, 20240
अच्छे मित्र हमारे मानसिक स्वास्थ्य को सशक्त बनाने में सहायक होते हैं । डॉ प्रशांत गुप्ता
आगरा ।सरोजिनी नायडू मेडिकल कॉलेज में मानसिक स्वास्थ्य जागरूकता माह का समापन भव्य "कटेन कॉल सेरेमनी" के माध्यम से हर्षोल्लासपूर्वक किया गया। इस माह भर चले अभियान का मुख्य उद्देश् समाज में मानसिक स
Read More
November 18, 20240
सीसामऊ सपा प्रत्याशी के पक्ष में प्रचार करने के लिए पहुंचे फर्रुखाबाद के पूर्व अध्यक्ष जिला पंचायत
संवाद।। तौफीक फारूकी
नसीम सोलंकी के लिए घर-घर मांगे वोट - तहसीन सिद्दीकी
कानपुर में सपा प्रत्याशी के उपचुनाव लड़ने की तैयारी के बीच फर्रुखाबाद के पूर्व अध्यक्ष जिला पंचायत तहसीन सिद्दीकी न
Read More