उर्दू

ہم وطنوں کو مسجد کا تعارف کراکے ، عملی دعوت پیش کریں ؛ محمد اقبال

آگرہ ۔ مسجد نہر والی کے خطیب محمد اقبال نے آج خطبہ جمعہ میں لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے علاقوں میں ہم وطنوں کو اپنی مسجد کا تعارف کرائیں ، انھوں نے کہا کہ ملک میں کئی جگہوں پر اس طرح کے پروگرام شروع ہوچکے ہیں ، اور ماشاء اللہ اس کے رزلٹ بہت اچھے آرہے ہیں ، جو بھی غیر مسلم مسجد کا وزیٹ کرتا ہے وہ بہت اچھا تاثر لے کے جاتا ہے ، یہ بھی دعوت کا ہی حصہ ہے کہ ہم لوگوں کو اپنی عبادت گاہ کے بارے میں جانکاری دیں ، ان کو مسجد میں بلا کر مسجد کی مختلف چیزوں کے بارے میں بتائیں ، جیسے قبلہ رخ ، منبر ، اذان ، وضو، جاے نماز ، صف وغیرہ اور ساتھ ہی ان کو ہندی یا انگریزی کا قرآن کا ترجمہ پیش کریں اور اگر ممکن ہو تو کچھ ناشتہ کا بھی انتظام کرلیں ، یہ ایک انتہائی اہم قولی دعوت کا عمل ہے ، ہمارا کام ہے اپنی طرف سے اچھے انداز میں اپنی عبادت گاہ کا تعارف کرانا ، پوری دنیا کے انسانوں کے دل اللہ تعالیٰ کے اختیار میں ہیں ، کب کس کا دل بدل جاے ہمیں نہیں معلوم ، ہم اپنا کام کریں ، اور اللہ پر چھوڑ دیں ، اصل بات یہ ہے کہ ابھی تک ان لوگوں کو معلوم ہی نہیں ہے کہ وضو کیا ہوتا ہے ، مسجد میں کیسے نماز ادا کی جاتی ہے ، امام کا کیا مطلب ہے ، کس وقت میں کون سی نماز ادا کی جاتی ہے ، یہ جانکاری تو ہمیں ہی دینی ہے ، جو دین ہمارے پاس پہنچ چکا ہے اس کو دوسروں تک پہنچانا اب ہمارے ہی ذمہ ہے ، اس کا جواب ہمیں دینا ہے ، اس لیے اس پیغام کو دوسروں تک ضرور پہنچائیں ، اور ہر ایک ذمہ دار اپنی مسجد کے بارے میں اپنے ہم وطنوں کو اس کی دعوت دے کر بلائیں ، اس سے معاشرے میں ایک اچھی تبدیلی آے گی ، ان شاءاللہ ، اللہ ہم سب کو توفیق عطا فرماے، آمین۔