نئی دہلی: ہیومن ویلفیئر فاؤنڈیشن نے دی اسکالر اسکول میں اسکالرشپ تقسیم پروگرام کا انعقاد کیا۔ اس پروگرام کی صدارت ٹی عارف علی، چیئرمین وژن 2026 نے کی۔ اس موقع پر مہمان خصوصی جامعہ ملیہ اسلامیہ (JMI) سے پروفیسر سارہ بیگم، ڈاکٹر نشا نوپور (نوڈل آفیسر، حکومت دہلی)، اور شری چرن سنگھ (سوشل ویلفیئر سپرنٹنڈنٹ، حکومت دہلی) نے شرکت کی۔
مہمانانِ گرامی نے اپنے خطاب میں طلبہ کو محنت اور لگن سے تعلیم حاصل کرنے کی ترغیب دی اور انہیں درپیش چیلنجوں کا سامنا کرنے اور معاشرے کی ترقی میں اہم کردار ادا کرنے کی ہمت افزائی کی۔
پروگرام کے دوران کل 110 مستحق طلبہ کو اسکالرشپ دی گئی، جن میں 85 یتیم طلبہ اور 25 انڈر گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ طلبہ شامل تھے۔ یہ اسکالرشپ HWF کے اس عزم کا حصہ ہے کہ وہ مستحق طلبہ کو مالی امداد فراہم کرے تاکہ وہ مالی مشکلات کے بغیر اپنے تعلیمی مقاصد کو حاصل کر سکیں۔ اس موقع پر فاونڈیشن کے سی ای او نوفل پی کے، سینئر مینجر ہیلتھ ڈاکٹر عارف ندوی، یتیموں کی کفالت کے شعبے کے ذمہ دار، ظہور احمد سمیت بچوں کے سرپرستوں نے شرکت کی.