उर्दू

سوسائٹی فار برائٹ فیوچر کی تربیتی ورکشاپ، ہنگامی حالات سے نمٹنے کی دی گئی ٹریننگ

تربیتی ورکشاپس سے صلاحیتوں میں اضافہ ہو تا ہے/  محمد شفیع مدنی 

نئی دہلی:    ہنگامی حالات میں آفات سے نمٹنے کیلئے کام کر نے والی تنظیم سوسائٹی فار برائٹ فیوچر (SBF) نے جامعہ نگر میں 30 سے ​​زائد ایس بی ایف والینٹیرس کے لیے آفات سے نمٹنے کی صلاحیت سازی کی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ اس پروگرام کا مقصد عملی مشقوں اور مہارتوں کو مزید نکھارا جائے تاکہ ایس بی ایف کے والینٹیرس میں آفات سے نمٹنے کی صلاحیتوں کو پروان چڑھا یا جا سکے ۔

تربیتی ورک شاپ میں ماہر انسٹرکٹر مسٹر سریش کمار نے ہنگامی حالات میں فوری مدد فراہم کرنے کی اہم مہارتوں، جیسے ابتدائی طبی امداد، سی پی آر، اسٹریچر  بنانے پر مشتمل عملی سیشنز کا انعقاد کیا۔ یہ مشقیں اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ترتیب دی گئی تھیں کہ والینٹیرس کو آفات کے دوران فوری اور مؤثر کارروائی کرنے کی مہارت حاصل ہو۔

یہ ورکشاپ SBF کی جانب سے ہندوستان بھر میں والینٹیرس کو بااختیار بنانے کے مسلسل عزم کا ایک حصہ ہے، تاکہ وہ ہنگامی حالات میں فرنٹ لائن  ورکر کے طور پر کام کر سکیں اور مصیبت کی گھڑی میں لوگوں کے کام آسکیں.

اس موقع پر SBF کے سیکرٹری محمد شفیع مدنی نے   والینٹیرس کی لگن اور چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ آپ کا ہنگامی حالات پیش آنے پر بروقت اٹھایا گیا قدم لوگوں کی زندگیاں بچانے میں بہت اہم رول ادا کرتا ہے. اس طرح کی تربیتی ورکشاپس سے والینٹیرس کو نئی توانائی حاصل ہوتی ہے، اور خدمت کے جذبے کی تجدید ہوتی ہے.

سوسائٹی فار برائٹ فیوچر کے نیشنل کوآرڈینیٹر  عرفان احمد اور والینٹیرس کوآرڈینیٹر ڈاکٹر عامر جمال نے ٹیم ورک، مواصلات، اور ہنگامی حالات میں ہم آہنگی کی اہمیت پر زور دیا ۔ انہوں نے ورکشاپ کے مقاصد پر روشنی ڈالی اور اس بات پر زور دیا کہ رضاکاروں کا کردار SBF کے مشن کتنا اہم ہے، جو قدرتی آفات سے متاثرہ لوگوں کی مدد کرنا ہے۔

پرو گرام کے اخیر میں دہلی کے ریاستی کنوینر محمد شہزاد نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا ۔