उर्दू

عرس حضرت سید معظم علی شاہ قادری نیازی ر۔ح

آگرہ ،آستانہ حضرت میکش خانقاہ قادریہ نیازیہ میوہ کٹرہ آگرہ بعد نماز ظہر قرآن خوانی و بعد عصر محفلِ سماع اور نذر کا اہتمام کیا گیا مریدین و متوسلین نے شرکت کی سجادہ نشین عالی جناب حضرت سید محمد اجمل علی شاہ جعفری قادری صاحب نے دعاء کی ،لنگر کا سلسلہ رات تک چلتا رہا
واضح ہو کہ سید معظم علی شاہ جعفری قادری نیازی صاحب مفکرِ السلام شیخِ طریقت سید محمد علی شاہ جعفری قادری کے بڑے فرزند اور روحانی جانشین تھے ، ہر سال ان کا عرس منایا جاتا ہے ،
اس موقعہ پر حضرت سید اجمل علی شاہ صاحب نے فرمایا کے صوفیاء کے راستے پر چلنے والوں کو دنیا پرستی بچنا چائے اور دولت سے دل نہیں لگانا چاہئے خانقاہی افراد کی ابتدائی ذمّیداری ہوتی ہے کے وہ اپنے نفس کو اللہ کے لئے مخصوص کردیں خانقاہ کے ماحول کو پر سکون پر امن بنایں سیاست سے دور رہیں ،
عرس میں خاص طور پر سید شبر علی شاہ سید شمیم احمد شاہ سید صنوان احمد شاہ سید مہتشم علی شاہ سید فیض علی شاہ سید فائز علی شاہ سید نقی علی شاہ سید شفقت احمد سید مسعود احمد سید علی سید عرفان سلیم سید خاور ہاشمی اظہر عمری شرکت رہی ،
انتظامیہ میں حاجی امتیاز احمد، زاہد حسین قریشی ،حاجی افضال احمد، چاند نیازی، نثار احمد صابری، لعیق اویسی نیازی ،نایاب نیازی ،اختر اویسی نیازی، سعید اللہ ماہر ،منور حسین خان ،اعجاز نیازی ،سنی نیازی، شاداب نیازی، عامر نیازی ،حاجی توفیق سید مبارک علی، سید زاہد منشی ریاض، دانش، تانش، شارق، برکت علی قریشی، فاروق بیگ ،شاداب فریشی، کرم الٰہی، جمال احمد نیازی، جاند اصغر علی ،چودھری فیضان، افضال نیازی ،اسلام قادری و دیگر حضرات موجود رہے