چار ہزار سے زائد ممبران ڈالیں گے ووٹ، گوتم لہری پینل ایک بار پھر میدان میں
نئی دہلی : لٹینز دہلی کے قلب میں واقع پریس کلب آف انڈیا کی عمارت پریس کی آزادی کے قلعہ کے طور پر گزشتہ 63 برس سے صحافیوں کی آماجگاہ بنی ہوئی ہے ، پریس کلب سال میں ایک بار چناو سے گزرتا ہے، پریس کلب کے چار ہزار سے زائد ووٹر 5 عہدے دار اور 16 رکنی مینجنگ کمیٹی کا انتخاب کر تے ہیں .
کلب کے 4532 جرنلسٹس ممبران ہیں یہی پریس کلب کے ووٹر ہیں بقیہ 477 کارپوریٹ اور ایسوسی ایٹ ممبران ہیں۔ ہر سال، یہ 16 منیجنگ کمیٹی ممبران اور پانچ عہدیداروں کے انتخاب کے لیے انتخابات منعقد کرتا ہے۔ پینلز ایک روایت ہیں حالانکہ آزاد امیدواروں پر کوئی پابندی نہیں ہے۔
موجودہ صدر گوتم لہری دوبارہ صدر کے عہدے کے لیے امیدوار ہیں۔ ان کے پینل میں دو نئے چہرے ہیں – دی وائر کی صحافی سنگیتا بوروہ پشروٹی نائب صدر کے لیے اور نو بھارت کے افضال امام مشترکہ سیکرٹری کے لیے امیدوار ہیں۔ گوتم لہری، دی پروب کے نیرج ٹھاکر اور نیوز نیشن کے موہت دوبے دوبارہ جنرل سیکرٹری اور خزانچی کے عہدے کے لیے میدان میں ہیں۔
اس پینل کو گوتم-سنگیتا-نیرج-افضال-موہت پینل کہا جاتا ہے۔
اس پینل کے علاوہ مختلف عہدوں اور مینجنگ کمیٹی کے لیے میدان میں ہیں.
گوتم لہری پینل میں اردو سمیت دیگر علاقائی زبانوں کے جرنلسٹوں کو نمائندگی دیکھی جا سکتی ہے، دوسری جانب آزاد امیدوار بھی کھل کر الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں.
اس طرح مینجنگ کمیٹی کے لیے مجموعی طور پر 28 امیدوار میدان میں ہیں، جن میں گوتم لہری پینل کے 16 امیدوار شامل ہیں۔
ووٹنگ 9 نومبر کو ہوگی اور ووٹوں کی گنتی دس نومبر کو ہو گی.