آگرہ۔ کنٹونمنٹ کونسل وارڈ نمبر 6 میں این سی ویدک انٹر کالج کے سامنے بابائے قوم مہاتما گاندھی کے مجسمہ کے پاس واقع پبلک ٹوائلٹ کا ٹینک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔ اس کی اطلاع ملنے پر اقلیتی سٹی صدر بشار الحق راکی کی قیادت میں کانگریس کے ارکان نے یہاں کا دورہ کیا تاکہ صورتحال کا جائزہ لیا جاسکے۔
مقامی لوگوں کا کہنا تھا کہ گزشتہ 10 ماہ سے کنٹونمنٹ بورڈ نے اس کی کوئی شنوائی نہیں کی اور نہ ہی اس کی مرمت کی گئی۔
اس سلسلے میں تمام علاقہ مکینوں نے کنٹونمنٹ بورڈ کو شکایتی مراسلہ جمع کرایا ہے۔
اس موقع پر اشوک کمار بدھ، سریش چندر راجکمار سریواستو، پرمجیت سنگھ، ہوریلال سنیل سونکر، کشور چنٹو، گورو سونکر، ہری کشن نیرج ماسی، پیٹر، انوراگ وشن، رام بابو، ہریش چندر، سنیل ماسی، بیما، گیان بھائی، ابو نفیس اور دیگر موجود تھے۔ منوج دیپک، بٹو دیپو، پردیپ، سبھاش، اجے سونکر، راجیو سونکر، امر سونکر وغیرہ موجود تھے۔