उर्दू

پرو کبڈی لیگ نوئیڈا انڈور اسٹیڈیم میں جوش و جذبہ کے ساتھ شروع


نوئیڈا, پرو کبڈی لیگ (پی کے ایل) سیزن 11 کے دوسرے مرحلے کا آغاز اتوار، 10 نومبر کو نوئیڈا انڈور اسٹیڈیم میں ہونے جا رہا ہے۔ نوئیڈا کے اس دلچسپ افتتاحی میچ میں گھریلو ٹیم یو پی یوودھاز اور یو مُمبا کے درمیان مقابلہ ہوگا۔، جس میں پی کے ایل لیگ کمشنر اوراسپورٹس لیگ کے سربراہ انوپم گوسوامی، ٹیم کے کپتان سوریندر گل (یو پی یوودھاز)، سنیل کمار (یو مُمبا) اور ہیڈ کوچ جسویر سنگھ (یو پی یوودھاز) ،گھولمریزا مآزندرانی (یو مُمبا) نے شرکت کی۔
اس موقع پر انوپم گوسوامی نے کہا، “ہمیں توقع ہے کہ یہ مرحلہ بہت زیادہ مقابلہ جاتی ہوگا، جیسے کہ ہم نے حیدرآباد کے مرحلے میں دیکھا تھا، جہاں 42 میں سے 25 میچ سات پوائنٹس سے کم فرق سے طے ہوئے تھے۔ یہ نوئیڈا کے لیے ایک متاثر کن معیار قائم کرتا ہے اور ہمیں امید ہے کہ یہ آگے بھی بڑھتا جائے گا۔ تمام ٹیمیں برابر کی صلاحیتوں والی ہیں، اور ایسی سخت مقابلہ جاتی صورتحال میں، ہمیں یقین ہے کہ نوئیڈا کے مرحلے کو شائقین کی جانب سے زبردست پذیرائی ملے گی۔
یو پی یوودھاز کے کپتان سوریندر گل نے گھریلو شائقین کے سامنے کھیلنے کے بارے میں اپنے جوش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گھریلو شائقین کے سامنے کھیلنا کسی بھی ٹیم کی کارکردگی میں بڑا اضافی فائدہ دیتا ہے اور ہم نے پی کے ایل میں یہ ہمیشہ دیکھا ہے۔ ہمارے حامیوں سے جو اضافی حوصلہ ملتا ہے، وہ ناقابل یقین ہوتا ہے، خاص طور پر جب ہم کم وقت میں کئی میچوں کا سامنا کر رہے ہیں، لیکن ہماری ٹیم اچھی طرح سے تیار ہے۔ ہم اپنے گھریلو شائقین کے سامنے اپنا بہترین کھیل پیش کرنے پر مرکوز ہیں اور ہم ہر میچ کو اہم بنانے کی کوشش کریں گے۔
دوسری جانب یو مُمبا کے کپتان سنیل کمار نے ٹرافی کو دوبارہ ممبئی لانے کی خواہش کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہہماری ٹیم اچھا کھیل رہی ہے اور مجھے اس بات سے خوشی ہے کہ ہمارے نوجوان کھلاڑی کس طرح شاندار عزم کا مظاہرہ کر رہے ہیں، کیونکہ ان میں سے بیشتر اس سیزن میں ہی پی کے ایل میں ڈیبیو کر رہے ہیں۔ ہماری بنیادی حکمت عملی یہ ہے کہ پورے ٹورنامنٹ میں ہم اپنی اس رفتار اور ذہنیت کو برقرار رکھیں۔ جس طرح سے ہم کھیل رہے ہیں، مجھے یقین ہے کہ ہم سیمی فائنل اور فائنل میں پہنچنے کے قابل ہوں گے۔ یو مُمبا نے آخری بار 2015 میں پی کے ایل سیزن 2 میں ٹرافی جیتی تھی اور اب ہمارے شائقین کے لیے یہ وقت آ چکا ہے کہ ہم ٹرافی کو گھر واپس لائیں۔
پی کے ایل سیزن 11 کے دوسرے مرحلے کا پہلا میچ یو پی یوودھاز اور نوجوان اور فام میں چل رہی یو مُمبا ٹیم کے درمیان ہوگا۔ یو پی یوودھاز نے اپنے پچھلے تین میچ ہارے ہیں اور انہیں امید ہے کہ گھریلو میدان پر کھیلنے کا فائدہ انہیں کچھ حد تک ملے گا، جبکہ یو مُمبا اپنی جیت کی ہیٹ ٹرک بنانا چاہے گی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ دونوں ٹیموں کا پی کے ایل سیزن 11 میں پچھلا میچ ایک دوسرے کے خلاف تھا اور گجرات جا ئنٹس نوئیڈا میں بدلہ لینے کی کوشش کریں گے۔