उर्दू

سماج وادی پارٹی کے لیڈر مولانا اسرائیل انتخابی مہم کے لیے مہاراشٹر جائیں گے۔

لکھنؤ۔ بارہ بنکی کے رہنے والے سماج وادی پارٹی کے ریاستی ایگزیکٹو ممبر مولانا اسرائیل کو مہاراشٹر کے ریاستی صدر ابو اعظمی نے پارٹی کی انتخابی مہم کے لیے ممبئی آنے کی دعوت دی ہے ۔
ریاستی صدر کی طرف سے جاری کردہ خط میں کہا گیا ہے کہ مہاراشٹر میں اسمبلی انتخابی مہم کے لیے آپ براہ کرم ممبئی آئیں۔ مہاراشٹرا اسمبلی انتخابات کے لیے 18 نومبر تک جتنا وقت ہو سکے دے دیں۔ میں آپ کا مشکور رہوں گا۔