उर्दू

مصر کی این شمس یونیورسٹی، قاہرہ کی ایسوسی ایٹ پروفیسر اور اردو زبان کی مشہور شاعرہ ڈاکٹر وَلا جمال العسیلی نے تاج محل کا دیدار کیا


آگرہ :مصر کی این شمس یونیورسٹی، قاہرہ کی ایسوسی ایٹ پروفیسر اور اردو زبان کی مشہور شاعرہ ڈاکٹر وَلیٰ جمال العسیلی نے تاج محل کا دیدار کیا۔ وہ مصر سے خصوصی طور پر تاج محل دیکھنے آئی تھیں اور مغربی گیٹ پر پہنچیں، جہاں ان کا استقبال تاج سیکورٹی انچارج تلک رام بھاٹی کی ہدایت پر کیا گیا۔ تاج سیکورٹی پولیس کے تحت ’اتیتھی دیو بھو‘ (مہمان دیوتا ہوتا ہے)، وسودھیو کٹمبکم (پوری دنیا ایک خاندان ہے)، اور ’سیوا، سیکورٹی، سمویدنا‘ (خدمت، تحفظ اور ہمدردی) کے جذبات کے ساتھ انہیں مکمل تعاون فراہم کیا گیا۔ پولیس کی کوئیک ریسپانس ٹیم نے ان کی مدد کی، ان کے لیے ٹکٹ کا انتظام کیا اور انہیں تاج محل میں داخل ہونے میں رہنمائی فراہم کی۔ محفوظ ماحول میں انہوں نے تاج محل کی خوبصورتی کا مشاہدہ کیا اور یومِ اطفال کے موقع پر اسکول کے بچوں کے ساتھ تصاویر بھی کھنچوائیں۔ آگرہ پولیس کے تعاون پر انہوں نے اظہارِ تشکر کیا اور تاج سیکورٹی پولیس کی خدمات کے لیے شکریہ نامہ بھی تحریر کیا۔ پولیس ٹیم میں انچارج انسپکٹر تلک رام بھاٹی، سب انسپکٹر شیوراج سنگھ، تربیتی سب انسپکٹر شیوَم کمار ورما، کانسٹیبل برجیش کمار، اور خواتین کانسٹیبل لکشمی دیوی شامل تھیں۔