अन्य

حضرت سید بدیع الدین زندہ شاہ مدار رحمۃ اللہ علیہ کا 608 واں تین روزہ عرس مبارک 18 نومبر سے

 

کانپور۔ حضرت سید بدیع الدین زندہ شاہ مدار رحمۃ اللہ علیہ کا 608 واں تین روزہ عرس مبارک 18 نومبر کو شروع ہو کر 20 تاریخ کو اختتام پذیر ہو گا۔
عرس کے حوالے سے سید اختر مجیب مداری نے بتایا کہ سید بدیع الدین زندہ شاہ مداری یکم شوال المکرم 242 ہجری یا 30 جنوری 857ء کو پیدا ہوئے۔ 17 جمادی الاول 838 ہجری یا 17 دسمبر 1434ء کو تقریباً 578 سال کی عمر میں وفات پائی۔
سید اختر مجیب نے بتایا کہ دنیا بھر میں ان کی 1442 چلہ گاہیں ہیں۔ شاہ مدار کا سلسلہ نسب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے جا ملتا ہے۔
آپ والدین کی طرف سے سید تھے، آپ کی والدہ بی بی فاطمہ تبریزی حسنی سید اور والد حسینی سید تھے۔
سید اختر مجیب نے بتایا کہ 16 جمادی الاول کو رسم سجادگی وشغل دمال آمد کشتی اور خانقاہ مداریہ میں حضور صاحب سجادہ کی حاضری اور اذکار مخصوصہ کی ادائیگی بعدہ تخت سجادگی پر جلوہ فرمائی ہوگی بعد نماز عشاء عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم منعقد ہوگی

١٧ جمادی الاول کو خانقاہ میں قرآن خوانی اسکے بعد 3بجے دن خانقاہ مداریہ کی حقیقی وموروثی سجادہ نشین سید مجیب الباقی مداری کی حویلی سجادگی سے روانگی اور خانقاہ میں ذکر خاص ادائیگی ہوگی بعدی تخت سجادگی پر جلوہ نمائی ہو ملنگان کا شغل دمال ہوگا کشتی کی آمد ہوگی