उर्दू

مدعو کی طرف سے ملنے والی تمام پریشانیوں پر صرف صبر کا ہی آپشن ہے ؛ محمد اقبال

آگرہ ۔ مسجد نہر والی کے خطیب محمد اقبال نے آج خطبہ جمعہ میں اس بات پر روشنی ڈالی ، کہ اگر مدعو (جسکو دعوت دی جائے) کی طرف سے ہمیں کوئی تکلیف پہنچے تو ہمارا رد عمل کیا ہونا چاہیے ، انھوں نے صحیح بخاری کی حدیث ۳۴۷۷ بیان کی ، جس میں بتایا گیا “ یعنی میں گویا نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو اس وقت دیکھ رہا ہوں ، آپ نبیوں میں سے ایک نبی کا واقعہ بیان کر رہے تھے کہ ان کی قوم نے انہیں مارا اور خون آلود کر دیا ، وہ نبی خون صاف کرتے جاتے اور یہ دعا کرتے کہ اے اللہ ! میری قوم کی مغفرت فرما ، یہ لوگ جانتے نہیں ہیں “ یعنی رسول اللہ نے ایک نبی کا واقعہ بتایا ، کیا سبق ملتا ہے اس میں ؟ اس پر غور کریں ، اور اللہ نے سورہ ابراہیم کی آیت نمبر ۱۲ میں فرمایا “ یعنی جو تکلیف تم ہمیں دوگے ہم اس پر صبر ہی کریں گے “ قرآن اور حدیث کی روشنی میں آج کے حالات پر غور کریں ، جو ہمارے مدعو ہیں ا…