उर्दू

مصر کے مشہور اردو شاعر ڈاکٹر ولا جمال عسیلی کا آگرہ میں پرجوش استقبال کیا


آگرہ،مصر کے مشہور اردو شاعر ڈاکٹر ولا جمال عسیلی کا آگرہ میں پرجوش استقبال کیا,
 مصر کے پہلے اردو شاعر، ڈاکٹر ولا جمال عسیلی، علامہ میکش اعزازی ایوارڈ 2024، بزمِ میکش، آگرہ کی جانب سے دیا گیا۔ مصر کے مشہور اردو شاعر ڈاکٹر ولا جمال عسیلی، الن شمس یونیورسٹی، قاہرہ، مصر میں ایسوسی ایٹ پروفیسر ہیں۔وہ جمعرات کو آگرہ آئی انہوں نے درگاہ حضرت امجد علی شاہ  پنجا شاہی پر حاضری دی اور اپنا نعتیہ کلام پیش کیا۔ وہاں جانشین فیض علی شاہ نے انکا استقبال کیا۔ اسکے بعدآستانہ حضرت میکش پر انکے اعزاز میں ایک پروگرام و شعری نشست کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام کی سرپرستی سبجدانشین حضرت سید اجمل علی شاہ قادری نے کی، نظامت کے فرائز کو دبستان اکبرآباد کے معروف شاعر شاہد ندیم اکبرآبادی نے بخوبی انجام دیا۔ولا جمال صاحبہ کا تعاروف معین شاداب نے کرایا۔ شعری نشست میں ولا جمال العسیلی، معین شاداب، شاہد ندیم، ارشد فیروزابادی،سعید اللہ ماہر نے اپنے اشعار سے لوگوں کو محسور کر دیا۔
اس موقع پر ولا جمال نے کہا کہ انکو اس محبت کے شہراگرہ میں اتنی محبت ملی کہ وہ اس شہر سےجانا نہیں چاہتی۔ بیکنٹھی دیوی گرلس کالج شعبہ اردو کی صدرو بزم میکش کی جنرل سیکریٹری پروفیسر نسرین بیگم نے انکو سٹال پہنا کر انکا استقبال کیا، انہوں خطاب کرتے ہوئےمیکش ایوارڈ و تنظیم کے کاموں پر روشنی ڈالی۔ ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ یہ ایوارڈ کتنی عظیم شخصیت کو اب دیا جا چکا ہے۔ سید فیض علی شاہ نے سبکا شکریہ ادا کیا اور ہندوستان و مصر کے تعلق کے بارے میں بتایا۔
آخرمیں حضرت سید اجمل علی شاہ صاحب نے دعا کرائی۔ پروگرام میں بی جے پی لیڈرحاجی الطاف حسین،حاجی طوفیق، زاہد حسین، اظہر عمری، حاجی اشتیاق، جمال احمد، برکت علی، نور علی، اصغر علی، اعجاز الدین، مظفر حسین وغیرہ موجود رہے۔
بیکنٹھی دیوی گرلس کالج کی شعبہ اردو کی صدر پوفیسر ڈاکٹر نسرین بیگم نے انکو اپنی کتاب جوش ملیہآبادی پر لکھی کتاب  پیش کی۔
وہیں اس سے پہلے ولا جمال کو پیرزادہ عمر تیموری رح کے صاحبزادے عقرف تیموری نے معروف شاعر نظیر اکبرآبادی کے مزار کی زیارت کرائی او ر انکو عمر تیموری رح کی کتاب بھی پیش کی۔
ولا جمال صاحبہ و معین شاداب صاحب اکبر اباد کے مبزرگ شاعر دل تاج محلی کی رہائیشگاہ بھی پہنچیں جہاں پر بھی انکا استقبال کیا گیا۔