اورنگ آباد – مورخہ 20 نومبر 2024 یعنی بروز بدھ کو جمہوریت کی بنیاد مضبوط بنانے کے لئے آپ کو ووٹ ڈالنے کی ضرورت ہے۔ ووٹ آپ کا حق ہے اور اس حق کا آپ بھی استعمال کیجئے ایسی اپیل ہیپی ٹو ہیلپ فاؤنڈیشن کے بانی صدر شیخ عبد الرحیم سرنے کی ہے۔ مہاراشٹر اسمبلی انتخابات 2024 کے لئے پورے مہاراشٹر ریاست میں ودھان سبھا انتخابات کے لیے ایک ہی مرحلے میں اورنگ آباد اور دیگر اضلاع کے لئے بروز بدھ 20 نومبر 2024 کو صبح 7 سے شام 6 تک ووٹ ڈالے جائیں گے ۔ سبھی بھائی اور بہنوں سے گزارش ہے کہ گھر سے باہر نکل کر جمہوریت کو مضبوط بنانے کے لئے اپنا قیمتی ووٹ ڈالیں اور اپنے افراد خاندان اور دوست و احباب کو اس بات کی اطلاع دیں اور ووٹ ڈالنے کیلئے آمادہ کریں۔ آج تک یہ دیکھا گیا ہے کہ ووٹنگ فیصد صرف 55 سے 65 ہی رہا ہے۔ اسلئے ہم سب کو کوشش کرنا چاہیے کہ ووٹنگ کا فیصد اس بار سو فیصد ہو ۔ اسی لئے ووٹرز کو سرکار نے بھی سرکاری نیم سرکاری عملے کو تعطیل دی ہے اس لیے سرکاری نیم سرکاری عملہ سے درخواست کی جاتی ہے کی اس تعطیل کا فائدہ اٹھائیں اور صد فیصد ووٹنگ کرے ۔ ووٹنگ کی شرح میں اضافہ کرنے کے لئے ہم سبھی کا فرض بنتا ہے کہ ووٹ کرنے کے لئے ہم سب ملکر اس کے متعلق سبھی کو آگاہ کرے اور یہ نا سوچے کہ ہمارے ایک ووٹ سے کیا فرق پڑتا ہے؟ فرق ضرور پڑتا ہے صرف ایک ووٹ سے کئی جگہ امیدوار ایک ووٹ سے منتخب ہوتے اور کوئی ہار جاتا ہے۔ صبح پہلے آپ خود ووٹ ڈالکر دوسروں کو بھی آمادہ کریں۔ یہ ہمارا جمہوری فرض ہیں اور زیادہ سے زیادہ ووٹنگ کرنے کی کوشش کیجئے ایسی اپیل ہیپی ٹو ہیلپ فاؤنڈیشن کی جانب سے کی گی ہے ۔
جمہوریت کی بنیاد کو مضبوط بنانے کے لئے ووٹ ضرور ڈالیں ۔ شیخ عبدالرحیم
November 17, 20240
Related Articles
July 9, 20240
اساتذہ کی بھرتی میں اردو میڈیم کے اوپن کیٹیگری کی تبدیل شدہ فہرست جلد سے جلد شائع کریں: شیخ عبدالرحیم
محکمہ اسکول ایجوکیشن کے ڈپٹی سیکرٹری عزت مآب تشار مہاجن صاحب کو تفصیلی گفت شنید کے بعد محضر پیش! اورنگ آباد (نامہ نگار)مہاراشٹر میں اس وقت اساتذہ کی بھرتی کا عمل جاری ہے۔ اساتذہ کی بھرتی کی نظر ثان
Read More
November 29, 20240
موجودہ زمانے کے مسلمانوں نے اپنی داعیانہ ذمہ داری کو بھلا دیا ؛ محمد اقبال
آگرہ ۔ مسجد نہر والی کے خطیب محمد اقبال نے آج خطبہ جمعہ میں نمازیوں کو دین اسلام کے بارے میں بتایا ، انھوں نےکہا اللہ نے قرآن میں ہمارا نام “ مسلم “ رکھا ، اور سورہ آل عمران آیت نمبر ۱۹ میں صاف صاف ب
Read More
April 25, 20240
شعبہ اردو رانچی یونیورسٹی میں ایک روزہ سمینار کا انعقاد
مقررین نے کہا! تمام زبانوں کا کام معاشرے میں مشاورت قائم کرنا ہے،اردو زبان محبت کے احساس میں اضافہ کرتی ہےرانچی رانچی یونیورسٹی کے شعبہ اردو میں ’’جھارکھنڈ کی ہند آریائی زبانیں اور اردو: پس منظر
Read More