نئی دہلی: (ایشیا ٹائمز / اشرف علی بستوی ) سابق سینئر بیوروکریٹ اور سابق صدر ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کے پریس سیکریٹری ایس ایم خان کا آج انتقال ہو گیا۔ وہ ساکیت کے میکس ملٹی اسپیشیلٹی اسپتال کے آئی سی یو میں زیر علاج تھے، جہاں انہوں نے اپنی آخری سانس لی۔
ایس ایم خان، جو انڈین انفارمیشن سروس (IIS) کے افسر تھے، نے اپنے شاندار کیریئر کے دوران کئی اہم عہدوں پر خدمات انجام دیں۔ وہ دوردرشن نیوز کے ڈائریکٹر جنرل، رجسٹرار آف نیوز پیپرز فار انڈیا (RNI)، اور سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (CBI) کے ترجمان بھی رہ چکے تھے۔
بطور ڈی جی 2013 میں انہوں نے ڈی ڈی نیوز اردو ڈیسک کے قیام می کلیدی رول ادا کیا تھا. اور چوبیس گھنٹے میں دس اردو بلیٹن شروع ہو ا تھا.
مسٹر خان اپنی پیشہ ورانہ مہارت اور دیانتداری کے لیے مشہور تھے۔ بطور پریس سیکریٹری انہوں نے ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کے ساتھ کام کیا، جس نے ان کی عوامی خدمات اور ملک کے لیے ان کے عزم کو مزید اجاگر کیا۔
مختلف شعبوں سے تعزیتی پیغامات موصول ہو رہے ہیں۔ بیوروکریٹس، صحافیوں، اور عوامی شخصیات نے ان کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔ ہندوستان کے میڈیا اور بیوروکریسی میں ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔