بلڈانہ ؍ بروز سنیچر 30 نومبر 2024 کی رات قریب 10 بجے پولیس اسٹیشن کے سامنے پرانا بس سٹاپ شیواجی چوک میں شہید ٹیپو سلطان ؒکی سالگرہ کی ریلی ہونے کے بعد رات میں شیواجی چوک میں کچھ مسلم نوجوانوں نے پٹاخے پھوڑنا چاہا، اس موقع پر موجود شر پسندوں نے ان کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ یہ چوک ہمارا ہے تم یہاں پٹاخے نہیں پھوڑ سکتے ان کو سمجھایا گیا کہ یہ چوراہا سرکاری ہے کسی کی جاگیر نہیں لیکن وہ پھر بھی اپنی ضد پر اڑے رہے تو اسی میں تو تو میں میں کے دوران پتھر بازی شروع ہو گئی اور شرپسندوں کے بڑے ہجوم نے مسلمانوں کو بڑا مالی نقصان پہنچایا۔
۲ ؍دسمبر 2024 بروز پیر کو مفکر قوم ملت حضرت مولانا حلیم اللہ قاسمی صدر جمعیۃ علماء مہاراشٹر کی ہدایت پر مفتی محمد انیس الدین اشرفی صدر جمیعۃ علماء ضلع بلڈانہ کی قیادت میں جمعیۃ کا وفد دھاڑ پہنچا اور حالات کا جائزہ لے کر متاثرین کو تسلی و حوصلہ دیا گیا۔
نیز جمعیۃ کے اس وفد نے دھاڑ پولیس اسٹیشن میں تھانیدار اور ایس پی صاحب سے ملاقات کی اور موجودہ حالات کے تعلق سے خصوصا یکطرفہ پولیس کاروائی، پولیس کا مسلمانوں کے ساتھ جارحانہ رویہ و بربریت اور مسلمانوں کی کمپلینٹ نہ لینے کے تعلق سے تفصیل سے گفتگو کی ایس پی صاحب نے اطمینان دلایا کہ نا انصافی اور ظلم نہیں ہوگا اور مسلمانوں کی کمپلینٹ بھی لی جائیں گی۔
اس وفد میں مفتی محمد انیس الدین اشرفی پاتورڈوی صدر جمعیۃ علماء ضلع بلڈانہ کے ساتھ حافظ محمد وقار جنرل سیکرٹری جمعیۃ علماء ضلع بلڈانہ، مولانا محمد ضیاء اللہ خان بلڈانہ نائب صدر جمیعۃ علماء ضلع بلڈانہ، حاجی سید احمد فروٹ مرچنٹ نائب صدر جمعیۃ ضلع بلڈانہ ،مفتی سید عبدالرحمن پاتورڈہ نائب صدر جمیعۃعلماء ضلع بلڈانہ، مولانا عبدالرشید فلاحی شیگاؤں جوائن سیکرٹری جمعیۃ علماء ضلع بلڈانہ، عاصم خلیل دیولگھاٹ خازن جمیعۃ علماء ضلع بلڈانہ ،مولانا حافظ محمد سلطان قاسمی دھاڑ، مولانا مفتی محمد سجاد دھاڑ اور دیگر رفقاء موجودتھے۔