بھاگلپور: بی بی ایم کے یونیورسٹی میں داخلہ لینے والے ایم اے میقات اول کے طلبہ کے اعزاز میں میقات سوم کے طلبہ کی جانب سےاستقبالیہ تقریب مورخہ ۱۲ دسمبر کو یونیورسٹی شعبہ اردو بی بی ایم کوئلانچل یونیورسٹی میں منعقد کی گئی۔ اس تقریب کا اہم مقصد طلبہ کو یونیورسٹی میں خوش آمدیدکہنا ساتھ ہی یہاں کے اصول وضوابط کو بتلانا اور انہیں ادارے کے ماحول اور مواقع سے روشناس کروانا تھا۔استقبالیہ
تقریب کا آغاز مولانا حبیب الرحمان( ایم اے میقات سوم) کے تلاوت قرآن پاک سے ہوا بعدہٗ حمد و نعت پاک او غزل ونظم کےاشعار سے محفل کا ماحول سنجیدہ وخوشگوار ہو گیا اس تقریب میں ۔ صدر شعبہ اردو ڈاکٹر محمد موصوف احمد اشرفی موجود رہے انھوں نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا:
“ہم اپنےشعبہ اردو کے طلبہ کو عالمی معیار کی تعلیم دینے کےلۓ عملی طور پر پرعزم ہیں ساتھ ہی طلبہ کی شخصیت سازی کے بہترین مواقع یہاں فراہم کرنے کے مواقع میسر ہیں بی بی ایم کے یو کا کیمپس بہار جھار کھنڈ کی دیگر یونیورسٹیوں کے مقابل دور حاضر کی بیشتر سہولیات سے مزین ہے ۔موجودہ شیخ الجامعہ پروفیسر رام کمار سنگھ BBMKU کی ہر چہار سمت ترقی کے لیے عملی طور پر پُرعزم ہیں۔ یہ یونیورسٹی نہ صرف تعلیمی بلکہ تحقیقی اور تخلیقی میدانوں میں بھی نمایاں کردار ادا کرتی ہے ۔جسمانی صحت کے ساتھ روحانی صحت پر مختلف پروگرام منعقد کیے جاتےہیں ۔کیمپس سلکشن بھی وقفے وقفے سے ہوتا رہتا ہے ۔قومی خدمات کے تحت نیشنل سروس اسکیم سے طلبہ کی شمولیت بھی لازمی ہے ۔لہذا ضرورت اس بات کی ہے کہ آپ سبھی طلبہ اس سے فائدہ اٹھائیں ۔ اور جو قیمتی وقت آپکو ملا ہے اسکی قدر کریں ،کیونکہ وقت کم ہے اور کام بہت ۔
وہیں نقاد کی حیثیت سے جانے والے ڈاکٹر عبدالمتین صاحب نے نئے طلباء کو وقت کی اہمیت اور افادیت کے حوالےسے طلبہ کی ذہن سازی کی ۔
تقریب میں مختلف امور پیش آۓ، جن میں طلبہ کی تقاریر، نعتیہ مظاہرے، اور یونیورسٹی کی تاریخ اور کامیابیوں پر مبنی ویڈیوز شامل تھیں۔ نئے طلبہ کو ان کے شعبہ جات اور تعلیمی مواقع کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔
میقات سوم کی جانب سے نئے طلباء کیلئےسیرت پر مبنی کتاب کے تحائف ۔ کیک اور ناشتے کا انتظام کیا گیا تھا.
اس تقریب کی نظامت میقات سوم کے طالب علم شہباز رہبر نے خو ش اسلوبی سے کی ۔ اپنے خوبصورت اندازتخاطب اور شاعری سے سب کا دل جیت لیا وہیں مولانا حبیب الرحمن مصباحی نےاپنی خوش الحان آواز میں نعت نبی ﷺ سے سامعین کے قلب کو مصفا کیا۔ نصیحت آموز گفتگو بھی کی ۔
استقبالیہ تقریب میں بالخصوص محدثاقب،سونو آفرین ،صفت، ارم ، رسمت شیخ، درخشاں، کشمیری و دیگر طلباء و طالبات پیش ہیش رہے
اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں اردو اسکالر محترمہ سنجیدہ خاتون کا اہم کردار رہا ۔یہ استقبالیہ تقریب نئے طلبہ کے لیے اعتماد اور جوش پیدا کرنے کا محرک ثابت ہوئی اور یونیورسٹی کے نۓ تعلیمی ۲۰۲۴ تا ۲۰۲۶ سال کا شاندار آغاز ثابت ہوا