उर्दू

قرآنی آفاقیت پر اعتراضات کا مدلل جائزہ: علی گڑھ میں سیمینار

علی گڑھ،  موجودہ دور میں قرآن کی آفاقیت پر کیے جانے والے اعتراضات کے علمی جائزے اور مدلل جوابات کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ محسوس کی جا رہی ہے۔ اسی تناظر میں، ادارہ علوم القرآن، شبلی باغ، علی گڑھ، 15 دسمبر 2024ء بروز اتوار، بعد نماز مغرب ایک اہم سیمینار منعقد کر رہا ہے، جو ڈاکٹر خلیل جیجاک کی معروف کتاب “عالمیة القرآن” کے حاصل مطالعہ پر مبنی ہوگا۔

سیمینار میں مقالہ پیش کرنے کی ذمہ داری ڈاکٹر ظفر دارک قاسمی کو دی گئی ہے، جبکہ پروگرام کی صدارت پروفیسر سید مسعود احمد انجام دیں گے اور کنوینر کے فرائض ڈاکٹر ابو سعد اعظمی نبھائیں گے۔

یہ علمی نشست قرآنی تعلیمات کی آفاقیت کو موجودہ چیلنجز کے تناظر میں سمجھنے اور اعتراضات کا جواب دینے کے لیے ایک بہترین موقع فراہم کرے گی۔ اس سے قرآنی علوم سے دلچسپی رکھنے والے افراد کے لیے فکر و فہم کے نئے دروازے کھلیں گے۔