उर्दू

محمد منیب خان (عرف عبد اللہ )اور محمد عقیل (عرف راشد )نے ہیرا گروپ آف کمپنیز سے غداری کی ہیرا گروپ آف کمپنیز کی جانب آفیشیل پبلک نوٹس جاری

نئی دہلی (ایم رحمان عزیز ) ہیرا گروپ آف کمپنیز جو کہ پچھلے 20سالوں سے غریبوں ، محتاجوں اور بے سہارا لوگوں کی خدمت کرتی آئی ہے ۔ گذشتہ کچھ سالوں سے کمپنی کے حالات کچھ خراب چل رہے تھے ، جس کے پیچھے کچھ سیاسی لیڈران اور کچھ زمین مافیا شامل ہیں ۔ اللہ کا شکر ہے کہ معاملہ سپریم کورٹ میں ہے اور سارے فیصلے ہیرا گروپ کے حق میں جاری ہو رہے ہیں ۔ ہیرا گروپ آف کمپنیز کسی تعارف کا محتاج نہیں ، کمپنی کے کام کاج عالمی سطح کے ہیں اسلئے ملازمین کی تعداد بھی بہت ہے ۔ کذشتہ سالوں میں کمپنی میں کچھ غدار عناصر نے جگہ بنا لی تھی جس کے نام محمد منیب(عرف عبد اللہ) اور محمد عقیل (عرف راشد)ہے ۔ یہ دونوں ڈاکٹر نوہیرا شیخ کے بازوﺅں کی طرح رہتے تھے ، لیکن کمپنی میں ان کاملازمت کرنا کمپنی کے ساتھ ایمانداری نہیں بلکہ غداری مقصدتھا ۔ ہیرا گروپ آف کمپنیز میں سافٹ ویئر ڈیلولپر کے کام کاج پر مامور تھے ۔ ہیرا گروپ آف کمپنیز نے گذشتہ دنوں اپنا نیا بزنس ” ہیرا ڈیجیٹل گولڈ “ کے نام سے شروع کیا جس میں کافی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔ اس بزنس کا مقصد لوگوں کو آن لائن ڈیجیٹل گولڈ پیسوں کے عوض مہیا کرانا تھا ۔کمپنی کا بزنس بہتر راستے پر تھا لیکن پھر محمد منیب(عرف عبد اللہ) اور محمد عقیل (عرف راشد)نے ”ہیرا ڈیجیٹل گولڈ “ میں اٹیچ کمپنی کے اکاونٹ ہٹا کر اپنے پرسنل اکاونٹ کو جوڑ دیا اور چوری شروع کر دی ۔ اپنا اکاونٹ جوڑنے کا ان کامقصد یہ تھا کہ جو بھی خریدار گولڈ خریدتا تھا اس کے پیسے ان دونوں غدارعناصر کے اکاونٹ میں کریڈیٹ ہو جاتا ہے تھا ۔ کہا جاتا ہے کہ ہر چور کا ایک دن ہوتا ہے جب اس کا پردہ فاش ہو جاتا ہے اسی طرح سے ان کا یہ معاملہ زیادہ دنوں تک نہیں چلا اور کمپنی ان دونوں کے بارے میں یعنی محمد منیب(عرف عبد اللہ) اور محمد عقیل (عرف راشد)کی غداری کا پتہ چل گیا اور انہیں ان کے عہدوں سے برخاست کر دیا گیا ۔
حال ہی میں ہیرا گروپ آف کمپنیز کی جانب سے ان دونوں غداروں محمد منیب(عرف عبد اللہ) اور محمد عقیل (عرف راشد)کے خلاف عوامی نوٹس جاری کیا ہے اور لوگوں کو بتایا ہے کہ ان کامقصد کیا تھا ۔ تاکہ لوگ اب ان سے ہوشیار ہو جائیں ۔ ایک بات بتاتا چلوں کہ یہ دونوں یعنی محمد منیب(عرف عبد اللہ) اور محمد عقیل (عرف راشد)ہیرا گروپ کے دشمنوں کے بھیجے ہوئے کارندے تھے جو کمپنی میں رہ ساری خبریں اور سارے انفارمیشن دشمنو ں تک پہونچانے کا کام کرتے تھے ۔

Heera Group Public Notice – 29 October 2024 (2)

ہیرا گروپ نے اپنی نوٹس میں کہا ہے کہ ”یہ نوٹس ہیرا گروپ آف کمپنیز کی جانب سے مفاد عامہ میں درج ذیل افراد محمد منیب(عرف عبد اللہ) اور محمد عقیل (عرف راشد)کے بارے میں وضاحت کے لیے جاری کیا گیا ہے،محمد منیب خان (عرف عبداللہ )ہیلپ گروپس ، جو شیموگا، کرناٹک کا رہنے والا ہے اور دوسرا محمدعقیل (عرف راشد)(ہیلپ گروپس ) شیموگا، کرناٹک کا ہی رہنے والا ہے ۔2021 میں کمپنی میں سافٹ ویئر حل تجویز کرنے کے لیے رابطہ کیا جس کا مقصد ہمارے آپریشنز کو بڑھانا تھا۔ ان کی ابتدائی تجاویز اور شراکت کی قدر کی بنیاد پر، ان افراد کو سافٹ ویئر سے متعلق کچھ خدمات پر ذمہ داریاں سونپی گئی تھیں۔تاہم، جنوری 2023 تک، یہ ہمارے علم میں آیا کہ ان افراد نے غیر قانونی طور پر کمپنی کا خفیہ ڈیٹا حاصل کیا اور اس کا غلط استعمال کیا۔ انہوں نے ہیرا گروپ کی نمائندگی کرنے کی آڑ میں مالیاتی فوائد حاصل کرنا شروع کر دیا اور کمپنی کا کنٹرول سنبھالنے کی کوشش میں جعلی دستاویزات تیار کیں۔ مزید برآں، انہوں نے ڈاکٹر نوہیرہ شیخ سے خاندانی روابط کے جھوٹے دعوے پھیلائے، خود کو اس کے وارث کے طور پر غلط بیان کیا۔ان غیر اخلاقی حرکات کا پتہ چلنے پر، ہیرا گروپ نے فوری طور پر ان کی ذمہ داریاں ختم کر دیں۔ ان کی برطرفی کے بعد، انہوں نے سی ای او کی ذاتی رہائش گاہ سمیت، دھمکیاں، بلیک میل، اور تجاوزات کا سہارا لیتے ہوئے کمپنی سے بھتہ لینے کی کوششوں میں مصروف ہو گئے۔ 26 اکتوبر 2024 کویہ افراد مبینہ طور پر ایک مسلح گروپ کے ساتھ، سی ای او کی نجی رہائش گاہ میں داخل ہوئے، جائیداد کی دستاویزات تک رسائی کا مطالبہ کرنے کی کوشش بھی کی ۔ان پیش رفت کی روشنی میں، ہیرا گروپ عوام کو مشورہ دیتا ہے کہ وہ کمپنی یا ڈاکٹر نوہیرا شیخ کی جانب سے ان افراد کے ساتھ کسی قسم کی ڈیلنگ یا معاہدے کرنے سے گریز کریں۔ ہیرا گروپ یا ڈاکٹر نوہیرا شیخ ان افراد کے ساتھ کسی بھی مصروفیت کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات یا جان و مال کو پہنچنے والے نقصان کی ذمہ داری نہیں ہوں گی ۔(منجانب :ڈاکٹر نوہیرہ شیخ بانی، منیجنگ ڈائریکٹر اور سی ای او)۔