مکن پور شریف۔ خانقاہ برکاتیہ مارہرہ مطہرہ کے ولی عہد سجادہ نشین حضرت علامہ مولانا پیر سید امان میاں برکاتی مکن پور شریف تشریف لائے اورخانقاہ عالیہ مقدسہ حضور سیدنا سید بدیع الدین قطب المدار رضی اللہ عنہ میں علمائے کرام کی جماعت کے ساتھ شرف زیارت سے مشرف ہونےکے لیے حاضر ہوئے اور سرکار مدار پاک کے آستانہ عالیہ پر تقریباً ایک گھنٹہ تک مستفید و مستفیض ہوتے رہے فاتحہ خوانی کے بعد آستانۂ مقدسہ کی ہر چہار جالیوں سے زیارت کا لطف اٹھایا اور نہایت محظوظ و مسرورہوئے۔ نہایت ہی خشوع اورادب و احترام کا منظر تھا مدار پاک روضہ مقدسہ کی پائنتی جالی پر ناچیز ابو الحماد کے ساتھ ولی عہد سجادہ نشین خانقاہ مداریہ حضرت مولانا سید ظفر مجیب صاحب مداری نے خانقاہ عالیہ مداریہ کا تبرک یعنی دستار عزت سید امان میاں صاحب کے سر پرباندھ کر ان کی عزت افزائی کی اوراستقبال کیا۔ اس دوران الجامعہ شکوریہ کے مہتمم و قاضی شہر بلہور حضرت مولانا انیس الرحمٰن صاحب نوری مد ظلہ اور ان کے ساتھ ان کے صاحب زادے حضرت مولانا سلمان صاحب اور حسین احمد اور دیگر تمام علماء کرام بھی موجود رہے ۔ بعدہ ان حضرات کی موجودگی میں فقیہ العصر شیخ الحدیث والتفسیر حضرت علامہ مولانا مفتی ابو الحماد محمد اسرافیل حیدری مداری کے دولت کدہ پر پُر وقار خاطر و مدارت کا انتظام کیا گیا اس موقع پر خانقاہ عالیہ مداریہ مکنپور شریف کی قیمتی مطبوعات پیش کی گئیں جن میں عربی زبان میں
الذکر المختصر فی القطب المزدھر اور اردو زبان میں
تذکرہ مشائخ مداریہ سلسلہ مداریہ معارف قطب المدار ،مقام قطب المدار ،طواف استفاضہ شامل یے۔
اس دوران مدار الارواح وغیرھم کتب بھی حضرت سید امان میاں برکاتی و دیگر علمائے کرام کو پیش کی گئیں کچھ دیر قیام کے بعد حضرت امان میاں صاحب علمائے کرام کے ساتھ بلہور روانہ ہوگئے۔