उर्दूदिल्ली

علیزہ فاطمہ نے یونیسکو فوٹومضمون نگاری مقابلے میں کانسے کا تمغہ جیتا


نئی دہلی۔ دہلی پبلک اسکول آر کے پورم کو یہ اعلان کرتے ہوئے بے حد فخر ہے کہ ہماری دسویں جماعت کی طالبہ علیزہ فاطمہ کو تاج محل پر یونیسکو فوٹو اور مضمون نگاری مقابلہ میں کانسے کے تمغے سے نوازا گیا ہے۔ اس مقابلے میں 24 ممالک نے حصہ لیا تھا۔ ایوارڈ تقریب 3 دسمبر 2024 کو کوریائی یونیسکو ASPnet اسمبلی ، پرامن بقائے باہمی کے لیے تعلیم، تعاون اور یکجہتی کے انکیوبیٹر کے طور پر اسکولوں میں منعقد ہوئی۔
ذہن نشین رہے کہ یونیسکو مضمون نگاری مقابلہ عالمی سطح پر منعقد ہونے والا ایک علمی اور تخلیقی مقابلہ ہے، جس کا مقصد نوجوانوں کو اپنی تخلیقی صلاحیتوں کے ذریعے ثقافت، تاریخ، یا عالمی مسائل پر روشنی ڈالنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔ اس میں مختلف موضوعات پر مضامین، تصاویر، یا دیگر تخلیقی کام شامل ہوتے ہیں، جو شرکاء کی سوچ، تحقیق اور پیش کش کی مہارت کو ظاہر کرتے ہیں۔

یہ مقابلے مختلف درجات پر منعقد کیے جاتے ہیں اور ان میں دنیا بھر کے طلباء حصہ لیتے ہیں۔ جیتنے والوں کو نہ صرف انعامات سے نوازا جاتا ہے بلکہ عالمی سطح پر ان کے کام کی پہچان بھی ہوتی ہے، جیسا کہ علیزہ فاطمہ کو تاج محل پر فوٹو مضمون کے لیے کانسے کا تمغہ دیا گیا۔ یہ مقابلہ طلباء کو ثقافتی ورثے، امن، اور تعلیم کی اہمیت کو سمجھنے اور فروغ دینے کا موقع فراہم کرتا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ علیزہ فاطمہ کے والد اثار। قدیمہ میں ایک اہم عہدے پر فائز ہیں، جبکہ والدہ فرح علی گھریلو خاتون ہیں۔