کمپنی سے منسلک ہزاروں سرمایہ کاروں کی کوشش اور خواہش
نئی دہلی (مطیع الرحمن عزیز) ہیرا گروپ آف کمپنیز دھیرے دھیرے اپنے آزمائش کے دور سے نکل کے فلاح و کامرانی کی ڈگر پر پہنچنے کے لئے سرگرداں ہے، حالیہ دنوںمیں عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ کے اعلان کے بعد کہ ”اب کمپنی سپریم کورٹ آف انڈیا کی اعانت سے اس دور میں داخل ہو چکی ہے سرمایہ کاروں کے مطالبات پوری کر سکے ، لہذا ایک ویب لنک جاری کرکے یہ اعلان کیا ہے کہ اس فا رم کے ذریعہ تین طریقوں میں سے کوئی ایک طریقہ جسے سرمایہ کار پسند کرتا ہے منتخب کرکے اپنی رقم واپس لے سکتا ہے۔ اس خبر کو سن کر ہیرا گروپ آف کمپنیز کے سرمایہ کاروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ ایسا ہرگز نہیں ہے کہ سرماریہ کاروں کو ہیرا گروپ آف کمپنیز نے کبھی تنہا بے یارو مددگار چھوڑا ہو، چاہے وہ سختی کے دنوں سے قبل ہو یا سختی کے ایام کے درمیان۔ ہیرا گروپ نے اپنی سی ای او کی بازیابی کے پہلے اور بعد میں بھی امداد ، تعاون اور دینداری کا سلسلہ جاری رکھا۔ لیکن مدد اور تعاون پانے والی عوام کی وہ تعداد بہت مختصر ہو تی تھی، کیونکہ ایجنسیوں کی زبردستی کی وجہ سے کہیں کمپنی کے اکاﺅنٹ سیز تھے تو کہیںڈیٹا کے مسائل تھے، اور پراپرٹیز پر تو زمین مافیاﺅں سے لے کر بڑے بڑے کرپٹ لیڈران کی بری نظر تھی۔ لہذا جب سے سپریم کورٹ نے ہیرا گروپ آف کمپنیز کی زمینوں پر نشاندہی کی ہے اور چند زمینیں ایجنسیوں کے حوالے کر کے ہیرا گروپ کے ہاتھ کھول دئے کہ سی ای او جس طرح چاہیں اپنے سرمایہ کاروں کی مدد کرسکتی ہیں۔ اس کے بعد سے ہیرا گروپ نے ایک فارم جاری کرکے لوگوں کی اپنی پسند جاننے کیلئے فارم بھروایا ہے جس کے بعد ڈاکٹر نوہیرا شیخ نے وعدہ کیا ہے کہ جنوری مہینے سے لوگوں کے معاملات حل ہونے شروع ہو جائیں گے۔
ڈاکٹر نوہیرا شیخ نے اس بات کا اعلان کیا ہے کہ اب پرانے تمام سرمایہ کاروں کے دفتر بند کردئے جائیں گے۔ اور اگر کمپنی کو بہتر لگا تو سرمایہ کاری اور بزنس شروع کرنے کے نئے طریقے اور قوانین بنا کر ہیرا گروپ آف کمپنیز کا نئے سرے سے تجارت شروع کیا جائے گا۔ ممکن ہے کہ یہ تجارت ہیرا گولڈ ٹریڈنگ ہو جو 2024 میں ہیرا گروپ اور اس کی سی ای او نے شروع کیا ہے، یا ممکن ہے کہ از سرے نو پلاننگ مرتب کرتے ہوئے تجارت کا آغاز کیا جائے۔ معاملہ کچھ بھی ہو لیکن عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ کو تمام حالات میں ان ہزاروں سرمایہ کاروں کی آواز کو سننا ہو گا جو بلک بلک اور سسک سسک کر یہ آواز بلند کر رہے ہیں کہ ” ہیرا گروپ آف کمپنیز نے برسوں ہماری کفالت کی، لیکن کمپنی پر جب سے حالات ناگہانی آئی ہے، ہم نے صبر کرتے رہے اور یہ دعا کرتے رہے کہ کمپنی تمام آفات سے نکل کر سرخرو ہو اور ہماری پہلے جیسی کفالت کرے، کیونکہ ہمارا مالی اعانت کرنے والا دوسرا کوئی سہارا نہیں ہے“ ۔ عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ کے اس اعلان کے بعد ایسے ہزاروں سرمایہ کار جن کی مکمل کفالت ہیرا گروپ کے پلیٹ فارم سے ہوتی تھی، سکتے کے عالم میں آگئے ، یہاں تک کہ ہیرا گروپ سے مدد ملنے والے افراد نے بیرون ممالک میں روزگار حاصل کرلی، جس میں اکثر خواتین ہیں، یہ سوچ کر کہ جب ہیراگروپ سرخروہوکر تمام آزمائشوں سے باہر نکلے گا تو ہم وطن واپس ہوں گے اور پہلے جیسی حالت میں کمپنی آئے تو ہماری اسی طرح مدد ہوا کرے گی جیسے پہلے ہوا کرتی تھی، پیسے واپس ملنے کی صورت میں دو چار لاکھ روپئے چند دنوں میں ختم ہو جائیں گے۔ اور بعد میں اپنا کوئی پرسان حال نہیں ہوگا۔ درجنوں خواتین نے فون کرکے اس بات کا برملہ اظہار کیا کہ ہم ابھی تک ایک امید لے کر زندہ تھے۔ لیکن جب سے تمام لوگوں کے پیسوں کی سرمایہ کاری واپس دینے کی بات کہی گئی ہے تب سے ہمارے جسموں سے طاقت ختم ہو گئی ہے۔
ان سب معاملات کے درمیان ہیرا گروپ آف کمپنیز کے خیر خواہ ، مداح اور ہر وقت کمپنی کی بھلائی کے لئے دعائیں کرنے والے لوگ ڈاکٹر نوہیرا شیخ سے بھلائی کا جذبہ رکھنے والی عادت سے پرامید ہیں۔ پر امید ہیں لوگ یہ سوچ کر کہ عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ سود سے پاک تجارت کے لئے جب اتنی اذیت برداشت کر چکی ہیں تو اپنے حق کے کلمہ سے محبت کا جذبہ وہ اپنے ہاتھوں فوت نہیں ہونے دیں گے۔ ڈاکٹر نوہیرا شیخ سے لوگ پرامید اس لئے بھی ہیں کیونکہ اگر انہیں لوگوں کی فلاح و بہبود سے محبت نا ہوتی تو وہ بہت پہلے لوگوں کی سرمایہ کاری واپس کرکے اپنی کمپنی کو بخوبی چلا سکتی تھیں، لیکن خاص طور سے خواتین کی فلاح و بہبود کے لئے ہمیشہ آگے رہنے والی عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ باطل سرکش افراد سے مرعوب ہوکر خود کو متاثر نہیں ہونے دیں گی۔ لہذا ممکن ہے کہ مصلحت کے تحت ایک باب بند کرکے از سرے نو طریقے سے پورے دم خم کے ساتھ نئے قوانونین کو مرتب کرتے ہوئے سرمایہ کاری اور امداد و تعاون کا سلسلہ شروع کریں۔