نئی دہلی: شمال مشرقی علاقے برجپوری میں ہیومن ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام وژن ہارمونی سینٹر میں “انویشن اینڈ اسکل ٹریننگ سینٹر ” کے تحت کمپیوٹر کورسز کا آغاز کیا گیا ہے۔
اس سینئر میں طلباء کو مختلف کورسز، جیسے
CCC، MS Office، DCA، اور O Level کی تعلیم فراہم کی جائے گی، جو نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف الیکٹرانکس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی (NIELIT) کی منظور شدہ ڈائریکٹ سرٹیفیکیشن موڈ کے تحت ہوں گے۔
پروگرام انچارج محمد ابو ذر نے بتایا کہ یہ کورس ان افرادکے لیے ترتیب دیا گیا ہے جو کمپیوٹرسیکھ کر اپنے کیریئر کو بہتر بنانا چاہتے ہیں۔
مرکز کا پتہ ، اسٹریٹ 5، سنہری مسجد کے قریب، برجپوری، شمال مشرقی دہلی ۔
مزید معلومات یا رجسٹریشن کے لیے درج ذیل نمبرز پر رابطہ کیا جا سکتا ہے:
📞 +91 72919 20474
📧 contact@istcenter.in
ہیومن ویلفیئر فاؤنڈیشن کے اس اقدام کا مقصد نوجوانوں کو مہارتوں سے آراستہ کر کے ان کے لیے روزگار کے مواقع بڑھانا ہے۔