उत्तर प्रदेशउर्दू

جاننے اور ماننے کے ساتھ پریکٹیکل میں پروف دینا ہوگا ؛ محمد اقبال


آگرہ ۔ مسجد نہر والی کے خطیب محمد اقبال نے آج اپنے خطبہ جمعہ میں نمازیوں کو بتایا کہ اس کائنات میں کون سب سے بڑا ہے ، انھوں نے کہا کہ جب مؤذن بلند آواز سے پکارتا ہے “ اللہ اکبر “ یعنی اللہ سب سے بڑا ہے ، ایک دن میں اذان اور نماز ملا کر پانچوں نمازوں کے وقت اللہ اکبر کا یہ کلمہ روزانہ تقریباً تین سو مرتبہ کہا جاتا ہے ، اور اسی طرح پوری دنیا میں یہ عمل دہرایا جاتا ہے ، یہ ہی اس کائنات کی سب سے بڑی سچائی ہے ، جس کو ہم سب مانتے بھی ہیں اور یہ ایک حقیت ہے اس پر ہمارا ایمان بھی ہے ، پھر کیا وجہ ہے کہ مسلم قوم کی اکثریت اس کو “ پریکٹیکل “ میں پروف نہیں کرپاتی ، کعبہ کے رب کی قسم ہے اگر قوم اس کو پریکٹیکل میں پروف کرے ، تو ہماری مسجدیں آباد ہو جائیں ، اور ہر نماز میں نماز جمعہ کا نظارہ دیکھنے کو ملے ، اور نماز جمعہ تو عید کی نماز لگے ، کیا آپ کو یہ سب سن کر اچھا لگا ؟ تو پھر کس کا انتظار کر رہے ہیں ؟ دن میں پانچ مرتبہ آپ کو دعوت نامہ دیا جا رہا ہے ، اور ہم نے اپنے دونوں کان خود اپنے ہاتھوں سے بند کر رکھے ہیں ، سننے اور جاننے کے باوجود ہم انجان بنے ہوے ہیں ، وہ وقت کبھی بھی آسکتا ہے جب لوگ “ ہماری نماز “ پڑھ رہے ہونگے ، جس کی نہ اذان ہوگی اور نہ اقامت ، یہ بھی دنیا کی وہ حقیقت ہے کہ ہم سب اس کو بھی جانتے ہیں ، لیکن صرف جاننے سے مسئلہ حل نہیں ہو رہا ہے ، ہم کو جاننے اور ماننے کے ساتھ اس کا پروف بھی دینا ہوگا ، اگر ہم ایسا نہیں کرتے تو پھر خود کو “ منافق “ لکھ کر رکھ لیں ، ابھی وقت ہے “ جاگ “ جائیں اور آج سے ہی اس پر اپنا قدم بڑھائیں ، اللہ کی مدد بھی شامل ہو جاے گی ان شاءاللہ ، اللہ ہمیں اس پر ثابت قدم رکھے، آمین ۔