لکھنؤ۔ راشٹریہ لوک دل اترپردیش کے نائب صدر وسیم حیدر نے اپنے تعزیتی بیان میں سابق وزیراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کے انتقال کو ملک کا بڑا نقصان بتایا ہے اور کہا کہ آج کے دور میں ان کی شرافت اور صلاحیت کی بظاہرکوئی دوسری مثال نہیں ملتی ،انھوں نے کہا کہ وہ کانگریس پارٹی کے رہنما ضرور تھے مگر ملک کی دیگر پارٹیوں کے لیڈران بھی ان کی کافی عزت کرتے تھے، وہ نہایت سنجیدہ اور ایمانداری کی ایک مثال تھے، وسیم حیدر نے کہا کہ وہ اپنے آپ میں ایک ادارہ تھے، ان کی صلاحیتوں کا اعتراف دنیا کے اہم ممالک بھی کرتے ہیں۔ان کا نام جب بھی لیا جائے گا لوگ ان کی تمام خوبیوں کو شدت سے یاد کرینگے، وسیم حیدر نے اپنی نم آنکھوں سے انھیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اس شعر کے ساتھ کہ
ہزاروں سال نرگس اپنی بے نوری پہ روتی ہے
بڑی مشکل سے ہوتا ہے چمن میں دیدہ ورپیدا