آگرہ،ایک شام امیراکبرآبادی کے نام آج نئی دہلی کےتسمیہ اڈٹیوریم منعقدہوگا جس میں ایک مشاعرہ کا انعقاد کیا جائے گا۔
اکبرآباد کے معروف شاعر سید امیر احمد جعفری(امیر اکبرآبادی) کی شان میں ایک شام امیراکبرآبادی کے نام عنوان سے عالمی مشاعرہ کا اہتمام نئی آواز اور شکھر کی جانب سے آج 4 جنوری 2025 کو شام 5:15 بجے نئی دہلی۔25 جامعہ نگرمیں واقع تسمیہ اڈٹیوریم منعقد کیا جارہا ہے۔ مشاعرہ کی صدارت ڈاکٹر سید فاروق، سپیشل گیسٹ کے طور پر ڈی سی پی دہلی پولس آئی پی ایس جتیندرترپاٹھی موجود رہیں گے۔ مہمان ذیوقار پروفیسر شہپور رسول وائیس چئیرمین ادرو اکادمی دہلی رہیں گے۔ عامر قدوئی، محمد وسیم، فیروزاحمد، اسلام ملک کو ایوارڈ دیا جائے گا۔
شعراکرام میں شیدا امروہی، عامر قدوئی، پروفیسر محمد حسین، شاہد انجم، صہیب فاروقی، جبار شارب، تحسین منور، سلیم اہبر، اجمل عارف،دلدار دہلوی، وسیم جھنجھانوی، خوشبو پروین،علما ہاشمی اپنا کلام پیش کریں گے۔ نظامت کے فرائز کو حامد علی اختر ادا کریں گے۔