उर्दू

بڑھاپا انسان کے لیے زندگی کا آخری موقع ہے ، توبہ کرنے کے لیے ؛ محمد اقبال


آگرہ ۔ مسجد نہر والی کے خطیب محمد اقبال نے آج جمعہ کے خطبہ میں بڑھاپے کو ایک آخری وارننگ بتایا ، انھوں نے کہا کہ لوگ عام طور پر بڑھاپے کو ایک قسم کی مصیبت سمجھتے ہیں ، مگر یہ حقیقت نہیں ہے ، اصل بات تو یہ ہے کہ بڑھاپا ایک نعمت ہے ، اور اللہ کی طرف سے ایک یاد دہانی ہے ، کہ اگر تم اب تک غفلت میں تھے اللہ تم کو نعمتیں دے رہا تھا ، کیا تم نے اس کا شکر ادا کیا ؟ انسان عام طور پر اپنی جوانی میں غفلت کی زندگی گزارتا ہے ، بڑھاپا انسان کو یہ موقع فراہم کرتا ہے ، کہ اب سنبھل جاؤ ، زندگی کے یہ آخری ایام بہت ہی قیمتی ہیں اپنے گناہوں کی معافی مانگیں ، اپنے رب کو راضی کرنے کی پوری کوشش کریں ، اس کے بعد کوئی موقع ملنے والا نہیں ہے ، پھر تو چار لوگوں کا انتظار کرو ، اس لیے بڑھاپے کو اللہ رب العالمین کا ایک عطیہ سمجھیں ، اس کا ایک ایک لمحہ صبر اور شکر کے ساتھ گزاریں ، اپنے کو ایسے کاموں میں لگائیں کہ میرا رب مجھ سے راضی ہو جاے ، اس دنیا سے ایسے رخصت ہوں کہ لوگ “ رو رہے ہوں “ اور بعد میں ہمارے لیے لوگوں کی زبان پر اچھے کلمات ہوں ، بس اس آخری موقع کو جس کو ہم بڑھاپا کہتے ہیں ، غنیمت جانتے ہوے جو بھی نیک اعمال کر سکتے ہوں اس کوشش میں ابھی سے لگ جائیں ، اللہ ہم سب سے راضی ہوجاے، آمین۔