उर्दू

اجمیر شریف سے آرہے عقیدتمندوں کیلئے سردی کے سبب ہیٹر کے انتظام کا مطالبہ

آگرہ۔ درگاہ اجمیر شریف خواجہ غریب نواز رحمۃ اللہ علیہ کے عرس میں شرکت کے لیے آنے والے زائرین کے قیام کے انتظامات کوٹھی مینا بازار میں ہر سال کی طرح اس سال بھی کیا گیا یے۔ بروز اتوار ایک شاندار تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا۔ جس کا افتتاح جناں رام جی لال سمن جی، جو راجیہ سبھا کے رکن، سابق مرکزی وزیر اور قومی جنرل سکریٹری ہیں، کے دستِ مبارک سے ہوا۔ اس موقع پر جناب انکیت کھنڈیلوال جی بھی موجود تھے۔ پروگرام میں آگرہ نگر نگم کے کمشنر سے درخواست کی گئی ہے کہ زائرین کے لیے گیس ہیٹرز کا انتظام کروایا جائے۔

درخواست دینے والوں میں جناب بھیا زاہد حسین، حاجی بھو. حلیاس اروار وارثی نیازی شریف الدین ضمیر الدین، محمد شاداب تاج الدین، محترمہ شبانہ کھنڈیلوال (صدر پیلی سینا)، شری مدن گرگ (سابق پارشد)، رافت اللہ (سابق پارشد)، اور شری رمن لال گوئل (سینئر تاجر رہنما) شامل ہیں۔ ان سب نے آگرہ نگر نگم سے جلد از جلد انتظام کرنے کی درخواست کی ہے۔