उर्दू

ممبئی کشتی حادثہ میں 35 افراد کی جان بچانے والے مسیحا ,,عارف بامنے،، کا ہپپی ٹو ہیلپ فاؤنڈیشن کی جانب سے پرتپاک استقبال!

عارف بامنے سےتاج ہوٹل، گیٹ وے آف انڈیا ممبئی کے روبرو شیخ عبدالرحیم سر کی ملاقات اور گفتگو…

اورنگ آباد: ممبئی میں کشتی حادثے میں 35 مسافروں کی جان بچانے کے لیے اپنی جان خطرے میں ڈالنے والے مسیحا فرشتہ صفت عارف بامنے کو ہیپی ٹو ہیلپ فاؤنڈیشن نے ممبئی کے گیٹ وے آف انڈیا پر اعزاز سے نوازا۔ ہیپی ٹو ہیلپ فاؤنڈیشن کے بانی صدر شیخ عبدالرحیم سر نے فاونڈیشن کی روایت کے مطابق ممبئی میں نیلکمل کشتی حادثے میں 35 مسافروں کی جان بچانے میں بہادری کا مظاہرہ کرنے والے عارف بامنے کو شال اور ایک کتاب سے نوازا اور اظہار تشکر کیا۔ اس موقع پر مالیگاؤں بھیونڈی کے ہیپی ٹو ہیلپ فاؤنڈیشن کے رکن شارق مومن اور دیگر موجود تھے۔ “شیخ عبدالرحیم نے سر نے عارف کی انسانی خدمات پر ان سے سیر گفتگو بھی کی اور اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حالات بھلے ہی کیسے بھی ہو لیکن مسلمانوں نے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی دی گئیں انسانی خدمات کی تعلیم کو نہیں بھولنا چاہئے اور جتنا ممکن ہوسکیں انسانی خدمات کا سلسہ جاری رکھنا چاہیے کیونکہ تم ہی غالب رہوگے کیونکہ تم ایک زندہ قوم ہو۔”