آگرہ،شہر کے مختلف درگاہوں و خانقاہوں میں بھی خواجہ معین الدین حسن چشتی کے عرس کے قل کی رسم ادا کی گئی۔
درگاہ حضرت سیدا امیر ابولعلاء رح پر حضرت خواجہ معین الدین چشتی رحمۃ اللہ علیہ (خواجہ غریب نواز) کے 813 ویں سالانہ عرس مبارک کے موقع پرسالانہ روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اس سال بھی بڑی شان و شوکت کے ساتھ چٹھی شریف کے قل شریف فاتحہ کا اہتمام کیا گیا۔ سجادہ نشین حضرت سید محتشم علی ابولعلائی اور نائب سجادگان سید وراثت علی ابولعلائی ، سید اشاعت علی ابولعلائی اور سید کیف علی ابولعلائی کی موجودگی میں قل کی رسم ادا کی گئی۔
وہیں دوسری جانب خانقاہ عالیہ قادریہ چشتیہ آگرہ میں سجادہ نشین حضرت اجمل علی شاہ قادری چشتی نیازی کی سرپرستی میں قل کی رسم ادا کی گئی۔ اس موقع پر سید شبر علی شاہ، سید امبر علی شاہ، سید فیض علی شاہ، سید نقی علی شاہ و تمام مریدین و عقیدتمند موجود رہے۔