उर्दू

سیدنا اعجاز فاؤنڈیشن کی جانب سے تقسیم کمبل

بھاگلپور: سلطان پور مکھریا اتر ٹولہ میں سیدنا اعجاز فاؤنڈیشن کے بانی اور سکریٹری حضرت سید احمد عطا حسام قادری رزاقی کی قیادت میں کمبل کی تقسیم کا عمل انجام پزیر ہوا۔سینکڑوں ضرورت مند اور غرباء و مساکین کے درمیان کمبل تقسیم کیا گیا،کمبل پاکر تمام کے چہرے پر خوشی اور تمانیت کی لہر تھی ۔

اس موقع پر شہر کی سرکردہ شخصیات اور مقامی حضرات موجود تھے جن میں احمد رضا عزیزی، سر پنچ شمیم الدین ،محمد طاہر القادری، محمد کاشف وغیرہ کے اسمائے گرامی قابل ذکر ہیں۔