آگرہ، حضرت خواجہ معین الدین حسن چشتی رح کا سالانہ عرس کی شان و شوکت صرف اجمیر میں ہی نہیں بلکہ پورے ملک ہندوستان میں دیکھی جا سکتی ہے، اجمیر سے تقریبا 400 کلو میٹر دور آگرہ میں عرس کی شان کو دیکھا جا سکتا ہے یہاں تمام درگاہوں خانقاہوں میں قل کی رسم ادا تو کی ہی گئی لیکن پورے شہر میں اسکا اصر دیکھا جا سکتا ہے۔ کوٹھی مینا بازار میدان میں لگے عرس کے زائرینوں کے لئے ریلیف کیمپ میں بدھ کو قریب ہزاروں بسے آئی جس کی وجہ سے میدان چھوٹا پڑ گیا کیوں کہ میدان میں ایک میلا اور جادوگر کا کھیل بھی لگا ہے۔
ریلیف کیمپ کو پیچھے کی جگہ دی گئی ہے جو کہ چھوٹی ہے بسوں کی تعداد زیادہ ہونے سے جی آئی سی میدان میں بھی بس لگائی گئی۔
بدھ کو کوٹھی مینا بازار میدان میں کا بھیڑ رہی۔ مرکزی وزیر پروفیسر ایس پی سنگھ بگھیل، آگرہ کی مئیر ہیم لتا دیواکر، بی جے پی لیڈر وسشکت پیلی سینا کی صدرشبانہ کھنڈیلوال پہنچی۔آگرہ کی مئیر ہیم لتا دیواکر نے عباسی تنظیم کی جانب سے لگائے گئے کیمپ و لنگر میں اپنے ہاتھوں سےخواجہ کے عقیدتمندوں میں لنگر تقسیم کیا۔ لنگر تقسیم کرنے کے بعد پولس، میڈیکل، و تمام کیمپ کا دورہ کیا اور وہاں موجود لوگوں سے انتظامات اور بہتر کرنے کی بات کہی۔ بی جے پی لیڈر وسشکت پیلی سینا کی صدرشبانہ کھنڈیلوال نے خواجہ کے لنگر میں خود بھی پوریاں بیل کر خواجہ کی نزرانہ عقیدت پیش کیا۔