آگرہ۔ اتر پردیش میٹرو ریل کارپوریشن کے ذریعے پہلے کاریڈور کے باقی زیرزمین اسٹیشنوں کی سول تعمیر مکمل ہو گئی ہے۔ فی الحال، چاروں باقی زیرزمین اسٹیشنوں پر فائنشنگ اور سسٹم انسٹالیشن کا کام جاری ہے۔ یوپی میٹرو نے اس حصے میں ٹنل وینٹیلیشن سسٹم (TVS) کی تنصیب شروع کر دی ہے۔ زیرزمین سیکشن میں زمین سے تقریباً 16 میٹر نیچے میٹرو آپریشن کے دوران سفر کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ٹی وی ایس سسٹم نہایت اہم کردار ادا کرتا ہے۔
قابل ذکر ہے کہہ ٹی وی ایس سسٹم زیرزمین اسٹیشن کے لیے پھیپھڑوں کی طرح کام کرتا ہے اور آگ لگنے جیسی ہنگامی صورتحال میں اس کا سب سے اہم کردار ہوتا ہے۔ حادثے کے دوران ٹی وی ایس سسٹم کے ٹنل وینٹیلیشن فینز دھوئیں کی حرکت کو کنٹرول کرتے ہیں، جس سے مسافروں کو بحفاظت نکالنے میں مدد ملتی ہے۔ اگر ٹنل کے اندر ٹرین رک جائے تو یہ سسٹم ٹنل کے اندر درجہ حرارت کو معمول پر رکھ سکتا ہے۔ اسی طرح ٹریک وے ایگزاسٹ فینز زیرزمین ٹنل میں آپریشن کے دوران میٹرو ٹرینوں کے ایئر کنڈیشنرز سے نکلنے والی گرم ہوا اور بریک لگانے کے دوران پیدا ہونے والی حرارت کو پکڑ کر پلیٹ فارم کے ماحول میں مکس ہونے سے روکنے کا کام کرتے ہیں۔ یہ پلیٹ فارم اور اسٹیشن پر کھڑے مسافروں کے لیے درجہ حرارت کو معمول پر رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔
ٹنل وینٹیلیشن سسٹم کے دیگر اہم اجزاء جیسے ڈیمپرز، ساؤنڈ اٹینیو ایٹرز اور ایئر ہینڈلنگ یونٹ بھی مختلف کردار ادا کرتے ہیں۔ ڈیمپرز کا استعمال ٹنل، شافٹ وغیرہ کے ذریعے گزرنے والی ہوا کے بہاؤ کو کنٹرول کرنے کے لیے کیا جاتا ہے۔ ٹنل کے اندر ٹرین کے ساتھ آنے والے ہوا کے دباؤ کو دوسرے ٹنل کی طرف منتقل کرنے کے لیے بھی ان کا استعمال کیا جاتا ہے۔ نوزل ڈیمپرز ہنگامی صورتحال میں ہوا کے بہاؤ کو مخصوص سمتوں میں موڑنے کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں۔ ساؤنڈ اٹینیو ایٹرز کا استعمال ٹنل وینٹیلیشن فینز سے پیدا ہونے والے شور کو کم کرنے کے لیے کیا جاتا ہے۔
ایئر ہینڈلنگ یونٹ یا اے ایچ یو گرمیوں میں ٹریک وے ایگزاسٹ فین سے اور سردیوں میں براہ راست ماحول سے تازہ ہوا جمع کر کے زیرزمین اسٹیشن میں گردش کرنے کا کام کرتا ہے۔
آگرہ میٹرو کے ہر اسٹیشن پر ٹنل وینٹیلیشن سسٹم کے تحت 3 ٹریک وے ایگزاسٹ فینز، 4 ٹنل وینٹیلیشن فینز، اور 2 ایئر ہینڈلنگ یونٹس لگائے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ مختلف قسم کے ڈیمپرز جیسے فین پروٹیکشن ڈیمپر، ٹریک ریلیز ڈیمپر، ڈرافٹ ریلیز ڈیمپر، نوزل ڈیمپر، اور ساؤنڈ اٹینیو ایٹرز وغیرہ بھی نصب کیے گئے ہیں۔