جالندھر، (مظہر) نکودر کے سماجی کارکن شمشاد عالم ٹھیکیدار جو مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے مقدس مقامات سے عمرہ ادا کرنے کے بعد اہل خانہ سمیت واپس ہندوستان لوٹ آئے ہیں۔
ان کے یہاں پہنچنے پر مسلم سنگٹھن پنجاب کے پردھان نعیم خان ایڈووکیٹ ،ہند سماچار پنجاب کیسری گروپ کے سینیئر صحافی مظہر عالم مظاہری نے پھولوں کا ہار پہنا کر اور مٹھائی کھلا کر استقبال کیا۔
شمشاد عالم ٹھیکیدار نے کہا کہ مذکورہ مقدس مقام پر ہندوستان میں امن و امان اور باہمی ہم آہنگی کے لیے خصوصی دعائیں کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنے آپ کو خوش قسمت سمجھتا ہوں کہ اللہ نے مجھے مکہ مدینہ میں اپنے دربار میں بلایا۔ واپس آنے کے بعد مجھے احساس ہوتا ہے کہ میں وہاں بار بار جاؤں۔
اس موقع پر مسلم سنگٹھن پنجاب کے ممبران محمد سکندر شیخ، وسیم خان و دیگران موجود تھے۔