उर्दू

رکن پارلیمنٹ محترمہ پرینکا گاندھی واڈرا کے یوم پیدائش پر تقریب کااہتمام

آگرہ۔ آل انڈیا کانگریس کمیٹی کی قومی جنرل سکریٹری اور رکن پارلیمنٹ محترمہ پرینکا گاندھی واڈرا کے یوم پیدائش کے موقع پر شہر کانگریس کمیٹی کے اقلیتی شعبے کی جانب سے ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر کارکنان اور رہنماؤں نے ان کی صحت و سلامتی اور لمبی عمر کے لیے دعا کی۔
تقریب میں ایڈووکیٹ معین قریشی، افضال احمد قریشی، شاہد احمد، کمّو اگروال، سنیل ماسی، ایس کے ولسن، صدام احمد، انیس عثمانی، حنیف خان، جسکیرت سنگھ، گلفام خان، تاراچند نیتاجی، فردین، اور تسلیم سمیت کئی معزز افراد شریک ہوئے۔
تمام شرکاء نے پرینکا گاندھی جی کی قیادت اور خدمات کو سراہتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔