مارواڑی کالج کی طالبہ ہے گریجویشن لیول میں پہلی پوزیشن حاصل کی
بھاگلپور: ضلع اردو زبان سیل، بھاگلپور کے تحت اردو ڈائریکٹوریٹ بہار کی ہدایات کے مطابق ایم ایم ڈگری کالج کے ہال میں میٹرک ،انٹر اور گریجویشن لیول کے اردو داں طلبہ و طالبات کے درمیان اردو زبان کا دو روزہ مسابقہ اختتام پذیر ہوا ۔ جس میں پروفیسر ڈاکٹر شاہد رضا جمال،صدر شعبہ یونیورسٹی پی جی ڈپارٹمنٹ مونگیر،یونیورسٹی، مونگیر، ہمایوں ہما، ڈاکٹر عریشہ تسنیم، ڈاکٹر محمد شہاب الدین، ڈاکٹر خالدہ ناز نے جج کے فرائض انجام دیتے ہوئے سب کی تقریریں سنیں اور نمبرات دئیے۔ گریجویشن سطح پر اول رہیں خوشنما تحسین ۔جبکہ نوشاد کریم، خوشنما علی اور کنیز فاطمہ، مجموعی طور پر تین نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔
علی احمد، سندس فاطمہ، آمنہ شہباز، حلیمہ کوثر، ویسرے نمبر پر رہے۔
انٹر میں محمد ولی احمد۔اول ،
محمد حامد،عبداللہ،اور انیسہ خاتون۔دوئم۔
انسریہ فاطمہ ،سمیرا،شہناز خاتون اور حمیدہ عمران ۔سوئم ہوۓ۔
میٹرک سطح پر سادیہ ،اول آئیں اور رافعیہ،محمد طلحہ ،محمد سلمان دوئم آۓ۔
تھرڈ پوزیشن پر خشتری،اقربء اویس، رفیہ ،درخشاں ۔
ضلع کے ایڈیشنل کلکٹر جناب کندن کمار،اے ڈی ایم،بھاگلپور نے سبھی چوبیس کامیاب طلبہ وطالبات کو سرٹیفکیٹ، مومینٹو اور تمغہ پیش کیا۔ کامیاب شرکاء کے بینک اکاؤنٹ میں رقم منتقل ہوگی۔اس سے قبل ضلع اردو زبان شاخ کی جانب سے ضلع اردو آفیسر محمد ثاقب احمد نے سبھی ملازمین اردو کے ساتھ اے ڈی ایم جناب کندن کمار صاحب کو چادر پیشی کی اور گلدستہ پیش کرتے ہوۓ خوش آمدید کیا۔ اسٹیج کی نظامت کرتے ہوئے ڈاکٹر حبیب مرشد خاں نے اردو ڈائریکٹوریٹ کے پروگراموں کے بارے میں جانکاری دی اور امید ظاہر کی کہ ضلع کی جانب سے فروغ اردو کانفرنس بھی جلد منعقد کی جائے گی۔
اس موقع پر جناب کندن کمار، اے ڈی ایم صاحب نے چند اردو اشعار سنائے اور اس کامیاب پروگرام پر اپنے مختصر خطاب میں تمام شرکاء کو مبارکباد پیش کی۔انہوں نے کہا کہ اردو بہت پیاری زبان ہے،اسے بول اور سمجھ سکتا ہوں لیکن لکھ نہیں سکتا۔
ڈاکٹر شاہد رضا جمال صاحب نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کء اردو کے مختلف پروگراموں میں شریک ہوتا ہوں لیکن بھاگلپور میں تقریباً ڈھائ سو بچوں نے اپنا ناموں کا اندراج کرایا جو ایک تاریخی واقعہ ہے۔اس میں بھاگلپور سر فہرست ہے اور صوبے میں اتنی تعداد میں مقابلے کے شرکاء غالبا نہیں ہوتےءیں ۔ڈاکٹر تسنیم عارف نے بھی منتظمین کو مبارکباد دی اور کلیم آذر نے اردو زبان سے متعلق نظم پیش کیا۔
ضلع اردو زبان سیل کے مترجم ارشد مشتاق نے ضلع کے تمام ملازمین اردو اور ضلع انتظامیہ کے ساتھ ساتھ، سبکدوش اردو ملازمین ،تمام شرکاء، مسلم اقلیتی ڈگری کالج، صحافیوں اور خاص طور پر ضلع کے تعلیمی اداروں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ضلع انتظامیہ کے اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں تعاون کیا۔
اس موقع پر ڈاکٹر حاجی محمد تنویر،،ڈاکٹر ناہید فاطمہ،ڈاکٹر صائبہ خاتون،مولانا محمد فاروق،ڈاکٹر محمد اظہر علی،ڈاکٹر محمد صدیق ،محمد شمیم آزاد،افشاں جبیں ،مہ جبیں ،اطہر چاند, محمد تسنیم کوثر،محمد منہاج،محمد عارفین،محمد ارشاد،محمد انعام الدین صاحبان نے بھی شرکت فرمائی ۔علاوہ اڑیں ایم ایم ڈگری کالج اسٹاف کی پروگرام میں معاونت ساتھ رہی۔