उर्दू

معروف شاعر منور رانا(مرحوم) کی بیٹی اور نیشنل سماج وادی پارٹی کی ترجمان سمایا رانا کی علی گڑھ آمد


شوذب منیر


علی گڑھ ندوستان کی معروف شخصیت اور عظیم شاعر منور رانا مرحوم کی پہلی برسی پر علی گڑھ تشریف لائیں۔منوّر رانا کی بیٹی، نیشنل سماج وادی پارٹی کی ترجمان سمیه رانا کو ایک یادگاری تحفہ اور ایک شال بطور تحفہ پیش کرتے ہوئے ان کی عزت افزائی کی گئی ۔اس موقع پر میں، عامر چوہدری، مہا نگر نائب صدرنے اپنی رہائش گاہ پر ان کی یاد میں ایک جلسے کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر مہانگر کول کے سابق امیدوار اججو اسحاق کا تعاون شامل رہا۔
وہیں موکیش مہیشوری ،مہا نگر نائب صدر وسیم رانا ، ریاستی سکریٹری انعام الحق، فیروز ، شیبی ، علی ، کونسلر جاوید ، کونسلر طارق ، چوہدری آہیل، چوہدری عالم گیر، چوہدری حاذق وغیرہ موجود تھے