उर्दूदिल्ली

حضرت معین الدین چشتی رح عرس پر عرس ٹرانزٹ کیمپ کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر


دہلی، خواجہ حضرت معین الدین چشتی رحمتہ اللہ کے 813 ویں عرس کے موقع پر دہلی اسٹیٹ عرس کمیٹی کے زیر اہتمام بروری گراؤنڈ دہلی میں عرس ٹرانزٹ کیمپ 2024-25 آج کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔

اختتامی تقریب میں چیئرمین F.I. اسماعیلی اور کمیٹی ممبران نے سرکاری محکموں اور کیمپ میں خدمات سرانجام دینے والے رضاکاروں کو شال اور توصیفی اسناد دے کر اعزاز سے نوازا۔ چیئرمین اسماعیلی نے کہا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی ملک کے کونے کونے سے ہزاروں زائرین کیمپ میں آئے۔ اس بار بارش کی وجہ سے کچھ دقتیں پیش آئیں لیکن دہلی عرس کمیٹی کی ٹیم اور سرکاری محکمہ کی مشترکہ کوششوں سے ٹرانزٹ کیمپ کو کامیابی سے مکمل کیا گیا۔ اس موقع پر عرس کمیٹی کے ارکان پرویز نور، محمد مصطفیٰ، اسلام الدین، وقار بھوپالی، انور مسعود اور مونا موجود تھے۔