उर्दू

حضرت علی کی سیرت ساز زندگی تمام کائنات کے لئے نمونہ عمل: سلطان الذاکرین ڈاکڑ مرزا شفیق


پروفیسر فضل امام رضوی کے ادب کدے پر جشن مولود کعبہ کا انعقاد

لکھنؤ:جعفریہ کالونی مفتی گنج میں اردو کے نامور نقاد ، دیدہ ور محقق ، ماہر انسیات پروفیسر فضل امام رضوی مرحوم کے ادب کدے پر امام علی علیہ السلام کی ولادت با سعادت کے سلسلے میں منعقد جشن مولود کعبہ کو خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر مرزا شفیق حسین شفق نے کہا کہ امام علی کی سیرت ساز زندگی آج بھی ساری کائنات کے انسانوں کے لئے نمونہ عمل ہے حضرت علی کو دنیا کا ہر انسان اپنا رہبر مانتا ہے….


واضح رہے کہ امسال اس محفل کو خطاب کرتے ہوئےڈاکٹر مرزا شفیق حسین شفق کو 14 سال مکمل ہوگئے ہیں۔ اس عظیم الشان محفل مقاصدہ کے بانی پروفیسر فضل امام رضوی تھے نیز محفل کا اختصاص یہ ہے کہ جب سے اس کا آغاز ہوا ہے تب سے اب تک اس مقاصدہ میں اردو کے ممتاز اور بلند پایہ شعراء ہی کو دعوت سخن دی جاتی ہے۔ پروفیسر فضل امام رضوی کے انتقال پٌرملال کے بعد ان کے فرزاندان جناب تابش رضوی، جناب دانش رضوی نے بھی جشن کے معیار و اعتبار کو اسی طرح قائم رکھا ہے جس طرح محفل کے بنیاد گزار ان کے والدِ مرحوم پروفیسر فضل امام رضوی نے قائم کیا تھا نیز اٌن کی حیاتِ مقدسہ میں نافذ اصولوں کے مطابق تمام تر زریں روایات کو بھی برقرار رکھا ہے۔


جشن میں معتبر و مستند منتخب مقامی و بیرونی شعراء انجئنیر درالحسن ، شیدا اعظمی ، رضی بسوانی، ڈاکٹر محمود محمدآبادی،نایاب بلیاوی ، منور جلال پوری، دلدار سیوانی وغیرہ نے بارگاہ امیر المومنین میں منظوم خراج عقیدت پیش کیا ۔جشن کی صدارت حیدر آباد سے تشریف لائے عالمی شہرت یافتہ رثائی شاعر جناب آغا سروش نے کی اور نظامت کے فرائض جناب حسن واسطی نے بحسن و خوبی انجام دیئے۔ یہ اطلاع تابش رضوی نے دی ہے