شوذب منیر
علی گڑھ ,سماج وادی پارٹی کے ریاستی صدر شری شیام لال پال کی علی گڑھ آمدپر مہانگر نائب صدر عامر چودھری ،پارٹی کے سینئر لیڈر خان محمد آصف اور اقلیتی سل کےریاستی سکریٹری انعام الحق اورمہانگر نائب صدر راکیش یادو نے استقبال کیا۔
اس سلسلہ میں جانکاری دیتے ہوئے مہانگر نائب صدر عامر چودھری نے بتایا سماج وادی پارٹی کے ریاستی صدر شری شیام لال پال نے اپنی علی گڑھ آمد پر پارٹی کارکنان سے پی ڈی اے کو مضبوط کر نے ،۲۰۲۷ء کے لیے ابھی سے تیاری شروع کرنے اورپارٹی کو مضبوط کرنے کے لیے کارکنان اور عہدیداروں کو اپنے طور پر کام کرنے کی اپیل کیا۔