ممبئی گزشتہ چند ایام قبل باندرہ پلاٹ جوگیشوری ایسٹ میں اچانک دیر رات کرانہ دوکان میں آگ لگنے کی وجہ سے سارا سازوسامان نذرِ آتش ہوکر خاکستر ہوگیا تھا۔ از سر نو کاروبار شروع کرنے کے لئے جمعیۃ علماء مہاراشٹر (ارشد مدنی) نے بدست مولانا حلیم اللہ قاسمی صدر جمعیۃ علماء مہاراشٹر ایک لاکھ روپئے کا چیک دیا۔
واضح رہے کہ ۹؍جنوری کو شب میں آگ لگنے سے دکان کا سارا سامان جل کر خاکستر ہوگیا تھا،جس کی اطلاع ملنے پر مفتی افضل حسین قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃعلماء شمال مغربی زون،ممبئی نے ایک وفد کے ساتھ جائے حادثہ کا سروے کیا ،اور مولانا حلیم اللہ قاسمی صدر جمعیۃعلماء مہاراشٹر کو بذریعہ فون اس حادثہ سے باخبر کیا۔اور تحریر ی جائزہ رپورٹ ریاستی دفتر کو بھیجی ۔ رپورٹ کی روشنی میں باہمی مشورہ سے ذمہ داران نے عبوری امداد کے لئے ایک لاکھ روپئے منظور کئے۔
اورمقامی ذمہ داروں کے اصرار پر مولانا حلیم اللہ قاسمی صدر جمعیۃعلماء مہاراشٹر ایک وفد کے ساتھ جائے حادثہ پر پہونچے اور متاثر کو ایک لاکھ روپئے کا چیک دیا۔جمعیۃعلماء کا تعاون ملتے ہی متاثر( نصیر الدین انصاری) کے چہرہ پر فرحت وانبساط کی کسی قدر کیفیت محسوس کی گئی، انھوں نے شکرِ الٰہی کیساتھ جمعیۃ علماء (ارشد مدنی )کے خدام کا بصمیمِ قلب شکریہ ادا کیا۔
اس مؤقع پر مولانا اشتیاق قاسمی (خازن جمعیۃ علماء مہاراشٹر) مفتی حفیظ اللہ قاسمی (ناظم تنظیم جمعیۃ علماء مہاراشٹر) مولانا محمد اسلم القاسمی (صدر جمعیۃ علماء شمال مغربی زون ممبئی) مفتی افضل حسین قاسمی( جنرل سکریٹری جمعیۃعلماء شمال مغربی زون،ممبئی )نظام الدین شیخ (نائب خازن جمعیۃ علماء جوگیشوری) یونس بھائی ہمالیہ ہوٹل والے (نائب صدر جمعیۃ علماء جوگیشوری) عبد القدوس بھائی (نائب خازن یونٹ) حافظ محمد عالم بستوی (ایڈیٹر عالم نشریات) اور نور الدین خان وغیرہ موجود تھے۔
باندرہ پلاٹ جوگیشوری ممبئی میں آتشزدگی ،دکان جل کر خاکستر ، جمعیۃعلماء(ارشد مدنی) کی امداد
