جنازے میں شاہی امام پنجاب سمیت معزز لوگوں نے کی شرکت
لدھیانہ/ جالندھر (مظہر): سماج سیوی و مسجد لوہارا کے پر دھان محمد سراج کے والد ماجد جناب حاجی کرم خان صاحب کا آج صبح انتقال ہوگیا ہے ۔ مرحوم نہایت ہی سلیم پرہیزگار انسان تھے ۔
لدھیانہ کے محلہ لوہارا میں مسجد کی سخت ضرورت محسوس کی جا رہی تھی۔ چند لوگوں سے مشورہ کر کے فوراً اپنی ذاتی زمین مسجد کے لئے وقف کردی اور چند ماہ میں مسجد تعمیر کرادی۔ آج اس مسجد میں ہزاروں کی تعداد میں مسلمان نماز ادا کرتے ہیں۔
انہوں نے اپنی ساری زندگی مساجد و مدارس کی تعمیر ی کام میں دل وجان سے لگے رہے ، مسکینوں معذوروں اور مجبوروں کی پہل کے ادھار پر مدد کرتے تھے۔
انکی جنازے کی نماز مولانا محمد رمضان نعیمی صاحب نے پڑھا ئی۔
جنازے میں شاہی امام پنجاب مولانا محمد عثمان رحمانی لدھیانوی،قطب الدین قادری اشرفی سمیت مالیر کوٹلہ، احمد گڑھ، جالندھر، پٹیالہ، چنڈی گڑھ، راجستھان، ہنو مان گڑھ ودیگر شہروں سے لوگوں نے شرکت کرکے تعزیت کا اظہار کیا۔ اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مر حوم کی کروٹ کروٹ مغفرت فرما کر جنت الفردوس میں اعلیٰ ترین مقام عطا فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرما فرمائے۔
.