उर्दू

وژن 2026 کے ڈائریکٹر ایم ساجد کا آسام اور تریپورہکا دورہ

نئی دہلی : ہیومن ویلفیئر فاؤنڈیشن کے جنرل سیکرٹری اور وژن 2026 کے ڈائریکٹر ایم ساجد نے جنوبی آسام اور تریپورہ کا چار روزہ دورہ کیا۔ اس دورے کے دوران انہوں نے مختلف تعلیمی و فلاحی منصوبوں کا جائزہ لیا اور متعلقہ شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔

جنوبی آسام میں قیام کے دوران ایم ساجد نے سوسائٹی فار برائٹ فیوچر، یتیم خانہ، الامین اکیڈمی، ایک ہاؤسنگ پروجیکٹ، اور 5 کمیونٹی سینٹرز کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے علاقے میں فلاحی منصوبوں کی صورتحال کا جائزہ لیا اور ان کی بہتری کے لیے تجاویز بھی دیں۔ دورے کے دوران جنوبی آسام کے امیر حلقہ سے بھی ملاقات کی ، جس میں علاقائی فلاحی امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

تریپورہ میں قیام کے دوران ایم ساجد اور نے ٹیلنٹ سرچ اکیڈمی، ایک مجوزہ یتیم خانہ منصوبے، اور 3 کمیونٹی سینٹرز کا معائنہ کیا۔ انہوں نے تعلیمی ترقی اور فلاحی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے ممکنہ اقدامات پر زور دیا۔

اس دورے کے دوران ریاستی کوآرڈینیٹر شاہد الاسلام بھی ایم ساجد کے ہمراہ تھے، جنہوں نے مختلف منصوبوں کی تفصیلات اور زمینی حقائق سے وفد کو آگاہ کیا۔