उर्दू

درگاہ حضرت سید احمد بخاری شاہ رح کا 435 واں عرس منگل کو اختتام پذیر ہوا


آگرہ، تاج محل کے مشرقی دروازے پر واقع درگاہ حضرت سید احمد بخاری شاہ رحمۃ اللہ علیہ کا 435 واں عرس منگل کو اختتام پذیر ہوگیا۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ رام جی لال سمن نے خیر سگالی کے پھولوں کی چادر پیش کی۔ اس موقع پر مہمان خصوصی رام جی لال سمن نے کہا کہ ہندوستان صوفی سنتوں کا ملک ہے۔ ہم سب یہاں اکٹھے رہتے ہیں۔ ہندو مسلم اتحاد کی مثال ان درگاہوں میں نظر آتی ہے۔ اگر ہمارے ملک میں ترقی کا راستہ کھلتا ہے تو ہندو مسلم اتحاد سے ہی کھلے گا۔ اس سے پہلے مہمان خصوصی کا استقبال درگاہ کے گدینشین نظام شاہ اور کمیٹی کے سینئر نائب صدر معین بابو نے کیا۔ پروگرام کی نظامت سمیع آغائی نے کی۔ اس موقع پر نظام شاہ، معین بابو، تاراچند ایڈووکیٹ، محمد یوسف، سید آصف علی، شانو قریشی، چنوں بھائی، ڈاکٹر دنیش، سید عرفان سلیم، یوسف سلمانی، معشوق علی، ضیاء الحق، حاجی سلیم، دلشاد شاہ وغیرہ دیگر لوگ موجود تھے۔