نئی دہلی : یومن ویلفیئر فاؤنڈیشن نے الشفا ہسپتال کے اشتراک سے گوگل آفس، گڑگاؤں میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا، جس سے ہاؤس کیپنگ اسٹاف کو فائدہ پہنچا۔ یہ اقدام کیوئس کارپ کے ساتھ جاری کارپوریٹ سوشل ریسپانسبلیٹی (CSR) پروجیکٹ کے تحت کیا گیا۔
ہیلتھ کیمپ کے انچارج محمد عاطف نے بتایا
کیمپ میں 40 اسٹاف ممبران کی صحت کے معائنے، بنیادی طبی ٹیسٹ اور مفت ادویات کی سہولت حاصل کی گئی ۔ اس کا مقصد ان ملازمین کو بنیادی طبی سہولیات فراہم کرنا تھا، جو عام طور پر صحت کی مناسب سہولیات تک رسائی نہیں رکھتے۔

ہیومن ویلفیئر فاؤنڈیشن اور الشفا ہسپتال کے نمائندوں نے اس موقع پر کام کی جگہ پر صحت و تندرستی کو یقینی بنانے کے لیے ایسے اقدامات کی اہمیت پر زور دیا۔ اس CSR پروجیکٹ کے دائرہ کار کو وسعت دینے پر بھی غور کیا جا رہا ہے تاکہ باقاعدہ طبی کیمپ اور حفظان صحت سے متعلق آگاہی سیشنز کا انعقاد ممکن ہو سکے