उर्दू

مدرسہ تعلیم القران وزیر پورہ آگرہ میں جلسہ دستار بندی کا انعقاد کیا

آگرہ، مدرسہ تعلیم القران وزیر پورہ آگرہ میں جلسہ دستار بندی کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت استاد العلماء حضرت مولانا شہادت حسین قاسمی صاحب نے فرمائی۔جلسے کی ابتدا جناب حافظ محمد اشتیاق خان صاحب نے تلاوت کلام پاک سے کیا اؤر قاری محمد روح الامین صاحب نے نعت نبی صلی اللہ تعالی علیہ وسلم سے فرمایا ۔

جلسے میں خطاب فرماتے ہوئے مولانا شہادت حسین قاسمی صاحب نے فرمایا کہ تعلیم ہی وہ روشنی ہے جس کے ذریعے کامیابی ممکن ہے اپنے خطاب میں امارت شرعیہ آگرہ کے رکن مفتی محمد امیر الدین صاحب نے فرمایا کہ ہم سب اپنے بچوں کو دینی تعلیم سے اراستہ کریں تاکہ ان کے اندر بڑوں کا احترام آسکے ۔ جمعیت علمائے ہند ضلع آگرہ کے نائب صدر قاری معین الدین صاحب اور مرزا غالب ریسرچ اکیڈمی آگرہ کے مولانا اختیار احمد جعفری صاحب نے اپنے خطاب میں فرمایا کہ ہم اپنی نسلوں کو تعلیم سے اراستہ کریں تاکہ ملک اور ملت میں کامیابی و کامرانی سے ہمکنار ہو سکے ۔ مدرسے کے مہتمم حافظ محمد اشتیاق خان صاحب نے مدرسے کی سالانہ رپورٹ پیش کرتے ہوئے مدرسے کے سابق تمام کارکنان کو یاد کیا اور ان سب کے لیے اپنی نیک دعاؤں سے نوازا ۔ جلسے میں مدرسے کے درجہ حفظ سے فارغ ہونے والے طلبہ کرام حافظ شاہ عالم ولد شاہنواز صاحب،حافظ حبیب الدین ولد نعیم الدین صاحب، حافظ ایشان ولد شکیل الدین صاحب اور حافظ محمد عاقل ولد جناب محمد ادریس صاحب کے سروں پر جملہ علمائے کرام نے دستار بندی فرماتے ہوئے فارغ ہونے والے طلبہ اور ان کے والدین اور جملہ اساتذہ کو مبارکباد پیش کیا ۔ مدرسہ معین الاسلام شاہ گنج آگرہ کے پرنسپل مولانا محمد عزیر عالم صاحب نے اپنے خطاب میں فرمایا کہ قوم کو چاہیے کہ وہ اپنی ذات کی طرح ہی مدارس کے اساتذہ مدارس کے علماء اور طلباء اور مساجد کے ائمہ کے ساتھ معاملات کریں اس لیے کہ قوم کا معیار ان لوگوں کے لیے عمدہ اور مناسب ہونا چاہیے انہوں نے فرمایا کہ ہم سب بھائی بھائی ہیں اور ایک دوسرے کے سکھ اور دکھ میں ہمیں معاون اور مددگار ہونا چاہیے ۔ اس موقع پر مفتی عبدالمجید نعمانی،مفتی جمیل احمد، مولانا محمد فرقان مظاہری، حافظ محمد افتخار، حافظ محمد ظفر، دارالعلوم پیر جیلانی آگرہ کے حافظ محمد اشتیاق احمد، عوامی خدمت گار جناب سمیع آغای صاحب، جناب صغیر احمد صاحب، جناب ڈاکٹر خالد محمد خان صاحب، جناب حاجی محمد یوسف صاحب و حاجی محمد الیاس صاحب دیگر افراد شریک رہے۔ آخر میں مدرسہ افضل العلومِ کے صدر مدرس مولانا کلیم الدین صاحب کی ملک و ملت میں کامیابی کے لیے دعا پر جلسے کا اختتام پزیر ہوا مدرسے کے روح رواں اور آگرہ کے مشہور و معروف عالم دین مولانا محمد اسرار صاحب مفتاہی نے عوام کا شکریہ ادا کیا۔